Thu, 20 Aug 2020 13:16:50
بس کو اغوا کرنے والے افراد اور پولیس کے مابین جمعرات کی صبح تصادم ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ فتح آباد علاقہ میں چیکنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے، جبکہ دیگر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 13:13:20
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مملکت عرب امن منصوبے کی بنیاد پر امن کے قیام کے حوالے سے پابند ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز جرمنی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیل کے جانب دارانہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 13:05:42
جھارکھنڈ ریاستی کانگریس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو دوراندیش بتایا اور کہا کہ ملک کے سب سے نوجوان وزیراعظم نے ہندوستان کو 21ویں صدی میں لے جانے کی بنیاد رکھی۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدرایسوسی ایٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر رامیشور اورانو نے سابق وزیراعظم بھارت رتن راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر بدھ کو دارالحکومت رانچی میں سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ پروگرام منعقد کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کی
View more
Thu, 20 Aug 2020 12:57:07
مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 100 کمپنیوں کو فوراً واپس بلانے کا حکم جاری کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی تعیناتی کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 12:53:44
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش میں سیلاب کی تباہی کے باجود ریاست کے وزیر اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے محض رسم کی ادائیگی کررہے ہیں۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 12:40:38
آندھرا پردیش کے معروف وینکٹ ایسوارا مندر میں کام کرنے والے اب تک کم ازکم 743 افراد میں کووڈ۔19 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ ان میں سے 3؍ ہلاک ہوچکے ہیں اس بارے میں خبریں گذشتہ تین ہفتوں سے چل رہی تھی اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ بڑھتے ہوئے متاثرین کے پیش نظر اس مندر کو بند کیا جائے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 12:26:15
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ اپنے سمندری بحری جہاز اور ہوائی جہاز کو کارروائی کے لئے فوری طورپر تعینات کرسکتی ہے -
View more
Thu, 20 Aug 2020 12:18:59
ریاست کرناٹک میں ہوئے سی ای ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ21؍ اگست کو کیا جائے گا۔ ریاستی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 12:09:58
کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہرگزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 8,642 ریکارڈ کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy