Sat, 22 Aug 2020 12:33:32
میرا فون ٹیپ ہورہا ہے، صبح سے مجھے ٹھیک سے کال نہیں آرہے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے ریاستی بی جے پی حکومت پر سنجیدہ الزام لگا یا ہے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 12:28:44
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے 6صحافیوں کے لواحقین کو 5لاکھ کی امدادی رقم دینے کی جمعہ کو منظوری دی۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 12:21:52
بنگلورو کے کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی پولیس تھانوں کی حدود میں 11؍اگست کی شام پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کے سلسلہ میں جن نوجوانوں کو پولیس کی طرف سے گرفتار کیا گیا ہے ان میں شامل بے قصور نوجوانوں کو رہا کرنے کے لئے پلکیشی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی آر اکھنڈ سرینواس مورتی نے جمعہ کے روز ڈی جے ہلی پولیس تھانے پہنچ کر پولیس حکام سے نمائندگی کی۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 12:08:41
تعلیمی سال برائے 2020-21میں پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے کے لئے منعقدہ کامن اینٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی)کے جونتائج آئے ہیں اس میں ضلع جنوبی کینرا کو13رینکس کی شاندار کامیابی دلاتے ہوئے پانچ شعبہ جات کے ٹاپ ٹین زمرے میں ضلع کے طالب علموں نے جگہ بنالی ہے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 11:59:16
جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجیندرا کے بیان کے مطابق ضلع میں جمعہ کے دن5کورونا مریضوں کی موت واقع ہوگئی، جس کے ساتھ وہاں پر کووِڈ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 301ہوگئی۔ اس کے علاوہ 202تازہ پوزیٹیو کیسس بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 11:51:52
میسور وضلع ننجنگڈھ تعلقہ کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر ناگیندرا جو اس تعلقہ میں کورونا واریئرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جنہوں نے کل پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 11:34:28
کووِڈ رپورٹ پوزیٹیو نکلنے کے بعدبھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کاعلاج تعلقہ اسپتال میں کیا جارہا تھا، مگراب پتہ چلا ہے کہ کل ان کی طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے انہیں بہتر علاج کے لئے منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 11:21:45
کوروناوائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے دوران منعقد ہوئے کرناٹک عام داخلہ امتحان (کے سی ای ٹی)کے نتائج کا اعلان کرناٹک ایگزامنیشن اتھارٹی(کے ای اے)نے بروزجمعہ دوپہر12:30 بجے کیا۔بنگلورمیں اخبار ی کانفرنس میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹراشوتھ نارائن نے کے سی ای ٹی نتائج کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 11:15:52
انٹرنیشنل سوشیل نٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو جانکاری دی ہے کہ اس نے قابل اعتراض اسلامو فوبیا ہیش ٹیگ اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیاہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy