Sat, 22 Aug 2020 22:28:08
بابری مسجد انہدام معاملہ میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف چل رہے کیس میں سی بی آئی کو آئندہ 31 اگست تک فیصلہ سنانا تھا، لیکن اب سپریم کورٹ نے مزید ایک مہینے کی مہلت دے دی ہے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:23:32
دہلی میں داعش کے مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد ایودھیا میں ہائی الرٹ جاری کر کے سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 22:20:41
کیرالہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے ریاستی سکریٹری کویڈیری بالاکرشنن نے کہا ہے کہ تریویندرم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نجکاری کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف پارٹی وزیراعظم نریندرمودی کو دو لاکھ ای میل بھیجے گی۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 20:13:48
بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد برانچ نے جمعہ کو 28 غیر ملکیوں سمیت 34 تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے خلاف کریمنل کیسس درج کرنے پرسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تمام معاملات کو کالعدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف عملی طور پر ظلم و ستم ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب ایک وبائی بیماری یا کوئی آفت آتی ہے تو ایک سیاسی حکومت قربانی کا بکرا تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور حالات ظاہر کرتے ہیں کہ ان غیر
View more
Sat, 22 Aug 2020 18:38:27
امسال کامن اینٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی) کے جو نتائج نکلے ہیں اس میں بھٹکل کے سدھارتھ پی یو کالج کے طلبہ نے شاندار کامیابی درج کی ہے جس کے نتیجے میں ضلع شمالی کینرا کے اچھے نتائج میں اضافہ ہوا ہے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 17:25:35
مولانا عبدالباری ٹرسٹ (اے بی ایم) کی دوسری ایمبولنس کا جمعہ کو خوبصورت افتتاح کیا گیا جس کے دوران ایک مختصر تقریب جمعہ بعد نماز عصر جامع اسٹریٹ میں منعقد کی گئی تھی جس میں دبئی کے معروف تاجر اور قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن مُنیری مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 17:10:21
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی قومی کمیٹی نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرشانت بھوشن معاملے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اس ضمن میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی صدر ٹی پی اشرف علی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران لاکھوں لوگوں کے حقوق سے متعلق اہم مقدمات مہینوں کیلئے ملتوی کئے جارہے ہیں۔
View more
Sat, 22 Aug 2020 13:19:20
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کے روزنئے اسلامی سال کے موقع پر قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ آج کا دن ترکی کےلیے بڑا دن ہے کیونکہ گیس کے 320 ارب کیوبک میٹر وسیع ذخائر ترکی میں دریافت ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy