Mon, 24 Aug 2020 18:36:42
ینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے سی ڈبلیو سی اجلاس میں راہل گاندھی کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 30 سالوں میں بی جے پی کے حق میں کوئی بیان نہیں دیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:33:11
راجستھان میں بہوجن سماج پارٹی کے چھ ایم ایل اے کے کانگریس میں انضمام کے معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بنچ نے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی اس معاملے کو حل کریں۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:29:55
ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوسکتی ہیں، بہارپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مدن موہن جھا نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہئے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:26:33
سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ خط اس وقت بھیجا گیا جب سونیا گاندھی بیمار تھیں۔ خط کے وقت کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کانگریس مدھیہ پردیش اور راجستھان کے سیاسی بحران کا سامنا کررہی تھی اور جب صدر بیمار تھیں تو اسی وقت خط کیوں بھیجا گیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:20:45
این ڈی ٹی وی کے مطابق وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ سے معافی مانگنے یا عدلیہ کے بارے میں اپنے بیانات سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:02:31
بہار میں کورونا کے بڑھتے قہر کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ سے ریاست کے دو شہروں میں 500 بیڈ پر مشتمل کووِڈ اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے آج ٹوئٹ کیا کہ پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے پٹنہ اور مظفرپور میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ آرگنائیزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے بنائے جانے والے دو غیر مستقل کووِڈ اسپتالوں کے لیے امدادی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:57:42
اترپردیش کے ضلع جونپور میں ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں کھٹہن تھانے کے انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے آج یہاں بتایا کہ ضلع میں کھٹہن کے گاؤں فیروزپور میں دو پڑوسیوں کے درمیان زمینی تنازع کے سلسلے میں اتوار کو پیش آئے حادثے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:51:57
اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے صدر سندرلال اسپتال میں زیر علاج کورونا متاثر شخص نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ دماغی طور پر پریشان 21 سالہ انکت پاٹھک نے اتوار کی دیر رات اسپتال کی چوتھی منزل سے اچانک چھلانگ لگا دی۔ حادثے کے فوراً بعد اسے یہاں کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:44:55
ہندوستان میں بڑھتی ہندو-مسلم منافرت کے درمیان مہاراشٹر کے باشندہ بابا پٹھان نے گنگا-جمنی تہذیب کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ہندو-مسلم اتحاد کی ایک بہترین مثال بھی پیش کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy