Sun, 30 Aug 2020 12:31:08
معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرکزی حکومت اب پورے ملک میں پارلیمانی، اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے تمام انتخابات کے لئے ایک ہی ووٹر لسٹ تیار کرنے پر غور کررہی ہے۔
View more
Sun, 30 Aug 2020 12:26:46
وزیر ماہی گیری کوٹا سرینواس پجاری نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ’آتم نربھر‘اسکیم کے تحت محکمہ ماہی گیری کے توسط سے خود روزگاری کو فروغ دینے کے لئے کسان کار ڈ رکھنے والوں کو مچھلی فارمنگ کے لئے قرضہ فراہم کرے گی۔
View more
Sun, 30 Aug 2020 12:17:29
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مچھلیوں کے شکار پر جو پابندی لگی ہوئی تھی وہ تو کب کی ہٹادی گئی مگر حکومت کی طرف سے مچھلی مارکیٹ کو کھولنے کی اجازت ابھی نہیں دی گئی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ سمندر سے مچھلیوں کا شکار کرنے کے بعد مچھلی فروش خواتین ان مچھلیوں کو عام بازاروں اور محلوں میں سڑک کنارے بیٹھ کر بیچنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔مگر اس سے پھیلنے والی گندگی کو ہٹانے کی فکر کسی کو نہیں ہوتی۔
View more
Sun, 30 Aug 2020 11:40:41
راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کو اپنی معلومات اب ضلعی انتظامیہ کو دینی ہوں گی اور اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروانا پڑے گا۔
View more
Sun, 30 Aug 2020 11:36:59
وزیر اعظم نریندر مودی نے مڈل اسکول کی سطح پر زراعتی تعلیم کی شروعات پر زور دیتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ اس سے بچوں میں کاشتکاری کے بارے میں سائنسی فہم کو وسعت ملے گی اور زراعت سے متعلق کاروبارکی ترقی ہوگی۔
View more
Sun, 30 Aug 2020 11:30:25
بحیرۂ روم میں ڈرلنگ کے معاملے پر ترکی اور اس کے پڑوسی ملک یونان کے درمیان تنازع بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔حتیٰ کہ اب یورپی یونین نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یونان اور دوسرے پڑوسی قبرض کے ساتھ اپنے معاملات درست نہیں کئے تو اس پر نئی پابندیاں عائدکی جائیں گی جن میںکچھ سخت معاشی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔
View more
Sun, 30 Aug 2020 11:24:24
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اس بیان پر کہ ’کووڈ۔19؍ خدا کاعمل ‘ ہےان پر ہر طرف سے تنقید یں ہورہیں اورسابق وزیر خزانہ نے مختلف ٹویٹس کے ذریعے ان سے چبھتے ہوئے سوالات پوچھے ہیں۔
View more
Sun, 30 Aug 2020 11:00:43
29 اگست کو جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک آن لائن پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اس پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے مجلس شوریٰ کے سہ روزہ اجلاس منعقدہ 23 تا 25 اگست 2020 میں پاس قرار داد پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں چار اہم بنیادی ایشوز پر قرار دادیں پاس ہوئی ہیں۔ان میں ملک میں بگڑتی معاشی صورتحال، جمہوری اقدار میں کرائسس، عالمی خصوصاً مسلم
View more
Sun, 30 Aug 2020 10:56:01
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ایک فرمان جاری کر کے اسرائیل کے بائیکاٹ کو باقاعدہ طورپر آج ختم کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں شیخ خلیفہ بن النہیان نے ایک فرمان جاری کیا ہے جو دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مالیاتی معاہدوں کو شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy