Sat, 29 Aug 2020 14:10:12
پڑوسی علاقہ ہوناور تعلقہ کے ایڈگونجی میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں ماں اور باپ دونوں ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے معصوم بچے بے سہارا اور یتیم ہوگئے۔ واردات جمعہ کی شب کو پیش آئی مگر آج سنیچر صبح منظر عام پر آئی۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 13:43:38
بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے اور انہیں منی پال اسپتال میں داخل کرنے کے بعد اب سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 13:00:30
بھٹکل کے مضافات بینندورمیں 14اگست کو پدمیا نائک کا جو قتل ہواتھااس سلسلے میں مزید تین ملزمین کی گرفتار ی کے بعد اب نیا خلاصہ ہوا ہے کہ ملزمین نے پدمیا کے ہاتھ پیر توڑ کر اس سے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کا منصوبہ بنایاتھا، لیکن حملہ کرتے وقت جوش میں ہوش کھوجانے کی وجہ سے انہوں نے اس کے سر پر بھی سخت چوٹ لگائی جس کی وجہ سے پدمیا ہلاک ہوگیا۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:50:49
بیلگام کے پیرن واڈی علاقے میں رات گئے مجاہد آزادی سنگولّی راینّا کا مجسمہ نصب کرنے کے خلاف مہاراشٹرا ایکی کرن سمیتی(ایم ای ایس) کے رضاکاروں نے احتجاج کیا اور راینّا کی جگہ شیواجی کا مجسمہ نصب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ ایم ای ایس کے کارکنوں نے راینّا کے حمایتیوں اور پولیس پر پتھر اور چپل بھی پھینکنے شروع کیے تو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہنگامہ کرنے والوں کو منتشر کیا۔ اس کے بع
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:43:05
گزشتہ دو ہفتوں میں ممبئی اور بنگلورو میں این سی بی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے ۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:34:49
ملک بھر میں یکم جولائی 2017 سے جی ایس ٹی یعنی گوڈس اینڈ سروسز ایکٹ نافذ کیا گیاہے۔ کرناٹک میں موجود کئی وقف ادارے جی ایس ٹی فائل نہیں کررہے ہیں۔ کئی اداروں نے جی ایس ٹی کیلئے رجسٹریشن بھی نہیں کروایا ہے۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:26:06
ترک استغاثہ نے جمعہ کے روز دو الگ مقدمات میں 69 مشتبہ ملزمان کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان مشتبہ افراد کا تعلق 2016 کی ناکام بغاوت کی تحریک سے تھا۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:21:27
وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے وزیرا عظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ماہانہ پروگرام ”من کی بات“ میں طلبا کو شامل کریں اور ان سے کورونا بحران کے دور میں جے ای ای اور نیت امتحانات کے انعقاد سے متعلق سوال پوچھیں۔
View more
Sat, 29 Aug 2020 12:15:00
مذہبی منافرت اور فساد بھڑکانے کے الزام میں متھرا جیل میں بند ڈاکٹر کفیل احمد خان کی ضمانت عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے - دو دنوں تک چلی طویل بحث کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس ایس ڈی سنگھ کی بنچ نے ڈاکٹر کفیل کی رہائی پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy