Wed, 16 Sep 2020 11:37:57
ریاست کرناٹک میں کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے ریاست میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا متاثرین کی تعدادمیں اضافہ دیکھاجارہاہے۔ریاست میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کے پازیٹیوکیسوں کی تعداد7,576ریکارڈکی گئی ہے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 11:33:44
سپریم کورٹ نے سدرشن چینل کے ”بنداس بول“نامی اس متنازعہ ٹی وی پروگرام پر منگل کے روز پابندی عائد کر دی ہے، جس میں انہوں نے نوکرشاہی جہاد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان سیول سرویسز میں دراندازی کر کے ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 11:12:52
کمٹہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور کئی دکاندار اس مرض کا شکار ہونے کے پس منظر میں غذائی اجناس کے تاجروں نے آج 16ستمبر سے ایک ہفتے تک اپنے طور پر ہی دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن عوامی مفاد کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر اجیت نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے دکانداروں کودکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کرلیا ہے ۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 11:07:29
بھٹکل میں بڑی مدت سے چلے آرہے بجلی سربراہی سے متعلق مسائل اب حل ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں کیونکہ 110کے وی بجلی فراہمی مرکز کی تعمیر کے سلسلے میں کارروائی آگے بڑ ھ رہی اورتقریباً ایک دہائی سے سرد خانے میں پڑا ہوا یہ منصوبہ جلد ہی مکمل ہونے کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 15 Sep 2020 22:36:19
مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو پارلیمنٹ میں کہا کہ چین نے ہندوستان کی 38 ہزار اسکوائر کلو میٹر زمین پر ناجائز طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے۔
View more
Tue, 15 Sep 2020 22:13:18
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ حکومت شہری ہوابازی کے شعبہ کے تین ریگولیٹروں شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ، شہری ہوابازی سیکورٹی دفتر اور طیاروں کے حادثوں کی جانچ کے دفتر کو بدلتی ضرورتوں کے پیش نظر زیادہ موثر بنا رہی ہے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے کا التزام کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 15 Sep 2020 22:08:13
پارلیمنٹ نے منگل کو ایئرکرافٹ ترمیمی بل 2020 کو منظوری دے دی، جس میں اصولوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد کو حالیہ دس لاکھ روپے سے بڑھاکر ایک کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔
View more
Tue, 15 Sep 2020 22:01:56
سماجوادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ کووڈ وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کی نوکری چلی گئی ہے اور ان کی حالت سدھارنے کے لئے حکومت کو انہیں پندرہ ہزار روپے کا بھتہ دینا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy