Thu, 17 Sep 2020 10:59:39
اتر پردیش کے مہوبا ضلع کے تاجر اندرکانت ترپاٹھی کے قتل سے جڑے پانچ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ریاستی انتظامیہ سے لے کر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ان پانچوں آڈیو سے اتر پردیش میں اقتدار کے تحفظ میں سرکاری نظام کی بدعنوانی میں ڈوبا گھناؤنا چہرہ ظاہر ہوتا ہے۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 10:55:23
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے مودی حکومت پر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے تقریباً 20 لیڈران ہنوز نظر بند ہیں، اور وزارت داخلہ کا پارلیمنٹ میں بیان کہ 'کشمیر میں کوئی بھی لیڈر نظر بند نہیں ہے' بے بنیاد ہے۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 10:52:12
دہلی میں ریلوے لائن کے کنارے بسے جے جے کلسٹر یعنی جھگی باشندوں کے تعلق سے کانگریس لگاتار تحریک چلا رہی ہے اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ عآپ پر بھی الزام عائد کر رہی ہے کہ یہ پارٹیاں مسائل کا حل نکالنے کی جگہ دوغلی روش اختیار کیے ہوئی ہیں۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 10:48:58
بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت نے ممبئی کا موازنہ 'پی او کے' (پاک مقبوضہ کشمیر) سے کر کے جو ہنگامہ پیدا کیا تھا، وہ ابھی تک جاری ہے، اور مغربی بنگال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے بنگال کا موازنہ کشمیر سے کر کے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 22:31:06
بنگلورو کے ڈی جے ہلی ، کے جی ہلی علاقوں میں پچھلے ماہ پیش آئے تشدد اور اس معاملے میں بڑے پیمانے پر ہوئی گرفتاریوں کے سلسلے میں اکابر علماء کرام اور ملی تنظیموں کے وفد نے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا سے ملاقات کی۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 22:05:35
راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مارچ میں اچانک قومی سطحی لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پورا ملک حیران ہو گیا تھا اور اس وبا نے ملک میں ہیلتھ کیئر سے منسلک انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی ضرورت اجاگر کی ہے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 22:01:15
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں اسپتالوں کی تعداد محدود ہے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 21:58:19
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سرکاری ملازمتوں پر نوجوانوں کو مستقل کرنے سے پہلے جبری کنٹریٹ پر رکھے جانے پر حکومت کو ہدف تنقید بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
View more