Fri, 18 Sep 2020 20:58:02
منگلورو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ہمپن کٹّا کے علاقے میں سڑک کی تعمیر نو کے لئے کھدائی کے دوران ایک صدی پرانا تاریخی کنواں دریافت ہو اہے۔ اور تعجب کی بات ہے کہ ابھی بھی اس کنویں کا پانی بہت ہی صاف و شفاف ہے اور کنواں اچھی حالت میں موجود ہے۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 22:22:09
کورونا مریضوں کیلئے بنگلورو میں قائم کئے گئے ملک کے سب سے بڑے کووڈ کیئر سینٹر کو اب بند کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سینٹر میں دس ہزار بیڈ لگانے کا منصوبہ تھا مگر صرف دیڑھ ہزار بیڈ ہی استعمال میں لائے گئے۔ ذرائع کے مطابق مریضوں کی کمی کو دیکھتے ہوئے سینٹر کو بند کرنا پڑا۔ اطلاع کے مطابق 27 جولائی 2020 کو شروع کئے گئے اس سینٹر کو 15 ستمبر 2020 کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اس مناسبت سےیہ سینٹر
View more
Thu, 17 Sep 2020 21:57:44
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ہندوستان میں نئی کورونا ویکسین کے لئے ٹرائلز فیز 1، فیز 2 اور فیز 3 میں پہنچ گئے ہیں۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 21:54:18
ہندوستان میں آج نوجوان طبقہ 'قومی یومِ بے روزگاری' منا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی بے روزگاری کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہے۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 21:51:43
جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سال رواں کے دوران جموں و کشمیر میں اب تک 72 ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 177 ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں
View more
Thu, 17 Sep 2020 21:35:59
مرکزی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں 3005 کیسز یو اے پی اے کے تحت رجسٹرڈ ہوئی ہیں جن میں صرف 821 فرد جرم 180 دنوں کے اندر داخل کی گئی ہیں۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 21:32:06
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج پھر ملک کو یقین دہانی کروائی کہ ہندوستان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)پر شریک حیثیت بدلنے کی چین کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy