Thu, 24 Sep 2020 12:20:07
برسہابرس سے کی جارہی مانگیں حکومت کی طرف سے پوری نہ ہونے پر ٹھیکے کی بنیاد پر کام کررہے میڈیکل، پیرا میڈیکل اور دیگر دفتری عملہ نے جو ہڑتال کررکھی ہے اس کی وجہ سے کووڈ سے متعلقہ روزانہ رپورٹ سرکار کو دینا ممکن نہیں ہوا ہے ۔ اس لئے کل بدھ کے کورونا کے اعداد وشمار بتانے والا میڈیکل بلیٹین جاری نہیں کیا گیا۔
View more
Thu, 24 Sep 2020 12:12:42
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سدرشن نیوز کے 'بنداس بول' شو کے خلاف درخواست کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیروز اقبال کی درخواست کی اگلی سماعت کے لئے 5 اکتوبر دوپہر 2 بجے کا وقت مقرر کیا۔
View more
Thu, 24 Sep 2020 12:09:40
سپریم کورٹ نے دہلی فسادات میں فیس بک کے نائب صدر اجیت موہن کو سمن جاری کیے جانے کو چیلنج دینے والی عذرداری پر دہلی اسمبلی کی ’امن اور ہم آہنگی‘ کمیٹی کو بدھ کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
View more
Thu, 24 Sep 2020 00:46:39
اپریل اور مئی میں بھٹکل میں کوویڈ کے بڑھتے مریضوں اور بعض لوگوں کے جان سے ہاتھ دھونے کے معاملات سامنے آنے کے بعد اگست کے پہلے ہفتہ میں قائم پرائمری کوویڈ کیئر سینٹر سے اب تک 81 افراد نے استفادہ کیا جس میں سے اکثر مریض سینٹر میں ہی زیرعلاج رہ کر صحت یاب ہوئے جبکہ 21 مریضوں کو مینگلور یا دیگر اسپتالوں میں شفٹ کرایا گیا۔ اس بات کی جانکاری پرائمری کوویڈکئیر سینٹر کے کنوینر جناب ایس ایم ارشد
View more
Wed, 23 Sep 2020 22:34:31
موسم گرما کے آخری ایام ہیں اور خزاں کی آمد آمد ہے۔ اس کے باوجود سعودی عرب کے بعض علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
View more
Wed, 23 Sep 2020 22:31:08
بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
View more
Wed, 23 Sep 2020 22:28:36
امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کی سرحدوں پر ایرانی ہتھیاروں سے حوثیوں کے حملوں کو روکنا ہو گا۔
View more
Wed, 23 Sep 2020 22:24:02
یہاں سے قریب 35 کلو میٹر دور گولی ہوڑے کا ایک نوجوان سعودی عربیہ کے طائف میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت افتخار مٹّا (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں گنگولی کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت مالی سرفراز (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے شدید زخمی ہوا ہے جسے طائف کے کنگ عبدالعزیز اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy