Sat, 03 Oct 2020 13:57:24
ایک فرادکے لیے ایک عہدہ بی جے پی کا بنیادی اصول ہے۔اس اصول کے تحت سی ٹی روی ازخود اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔یہ بات ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدرنلین کمارکٹیل نے کہی۔
View more
Sat, 03 Oct 2020 13:36:46
اینڈو سلفان متاثرین کی باز آبادکاری پروگرام کے تحت scowesنامی سرسی کے ادارے کو موبائل ہیلتھ کلینک (ایمولینس) چلانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 03 Oct 2020 13:32:51
ادیاور کے جئے ہند کامپلیکس کے قریب گانجہ فروشی کی کوشش میں مصروف محمد علی (33 سال) اور سریدھر (32سال) نامی دو ملزمین کو کاپ پولیس اسٹیشن کے افسران نے گرفتار کرلیا اور ا ن کے پاس موجود 1.125کلو گرام گانجہ اور ٹویرا کارکو ضبط کرلیا گیا۔
View more
Sat, 03 Oct 2020 13:28:56
ہوناور اور گیرسوپّا کے بیچ واقع ہیرانگڈی گرام میں عوام کی آمد و رفت کے لئے جو مین روڈ ہے اس کی خستہ حالت کے پیش نظر یہاں کے عوام نے نئی سڑک کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک کو میمورنڈم دیا۔
View more
Sat, 03 Oct 2020 00:42:09
فلائنگ موٹر گلائیڈر سمندر میں گرنے سے ایک سیاح ہلاک ہوگیا جبکہ گلائیڈر کا پائلٹ محفوظ رہ گیا۔ حادثہ کاروار کے رویندرناتھ ٹیگور بیچ پر جمعہ کی شام کو پیش آیا۔ مرنے والے سیاح کی شناخت آندھرا پردیش کے رہنے والے مدھوسدھن ریڈی (56) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Fri, 02 Oct 2020 23:00:55
مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے شعبہ دعوت اصلاح کی طرف سے سیرت النبی,ﷺ کے مبارک موقع پر یکم ربیع الاول سے 15 ربیع الاول تک حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلووں کو اُجاگر کرنے اور اسلام کے تعلق سے بالخصوص غیر مسلموں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے سیرت مہم چلائی جائے گی جس کے دوران اہم غیر مسلم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی اور شہر کے اہم ناکوں پر ہورڈنگس بھی نصب
View more
Fri, 02 Oct 2020 22:05:51
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار اسمبلی انتخاب کیلئے پارٹی کی تشہیر ی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی کانام لئے بغیر اس پر جذبات، بھرم اور خوف کی تجارت کر کے حکومت کرنے کا الزام لگایا اور کہاکہ مہا تما گاندھی کے سچ، عدم تشدد اور ستیاگرہ کے راستے پر چلتے ہوئے ہم سب کو متحد ہو کر اس کے خلاف لڑنا ہوگا۔
View more
Fri, 02 Oct 2020 22:02:47
اتر پردیش کے بلرام پور ضلع میں 22 سالہ دلت لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ایک اہم گواہ سامنے آیا ہے۔
View more