Tue, 20 Oct 2020 16:55:06
آئر لینڈ یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جہاں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام غیر ضروری خوردہ کاروبار بند رہے گا جب کہ شراب خانے اور ریستوران محدود تعداد میں صرف ڈیلیوری کی غرض سے کھلیں گے۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 16:50:56
امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ری پبلکن جماعت کے امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ جمعرات کو ہوگا جس کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 16:42:07
مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد اب 355 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ انتخابات میں کانگریس کے کمل ناتھ اور بی جے پی کے شیوراج سنگھ چوہان کی عزت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 16:38:10
30 اکتوبر 2020 بروز جمعہ کو ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ریاست کرناٹک میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم منایا جارہا ہے ۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 16:34:39
تلنگانہ بارش سے ہوئی تباہی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس درمیان متاثرہ ریاست کی مدد کیلئے مختلف ریاستیں آگے آئی ہیں۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 16:30:54
حیدر آباد میں بارش سے ہوئی تباہی کے سبب خوف کے سائے میں زندگی گذارنے والے شہر حیدرآباد کے لئے پھر مصیبت بڑھ گئی ہے کیونکہ گذشتہ روز کی طرح آج بھی شہر میں شدید بارش ہوئی۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 14:13:18
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ملہورہ علاقے میں پیر کی شام شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں منگل کی صبح ایک اور جنگجو مارا گیا۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 14:10:32
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔
View more
Tue, 20 Oct 2020 14:07:45
بہارمیں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حلیف ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے ریاستی تنظیمی انچارج سنتوش کشواہا بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ آج راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آ ر ایل ایس پی ) میں شامل ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy