Mon, 19 Oct 2020 15:00:46
آئی پی ایل کے 36 ویں میچ کا بھی فیصلہ سوپر اوور کے ذریعہ ہوا، پنجاب کنگز الیون نے پہلے سوپر اوور کو کھیلتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر 5 ہی رن بنا پائے،
View more
Mon, 19 Oct 2020 14:55:20
اترپردیش میں دیوریا کے رام پور کارخانہ علاقہ کی ایک عصمت دری کی متاثرہ نے ملزم کی گرفتار ی نہیں ہونے پر اتوار کو گورکھناتھ مندر میں واقع وزیراعلی کی رہائش گاہ کے نزدیک خودسوزی کی کوشش کی لیکن پولیس نےاس سے انکار کیا ہے ۔
View more
Mon, 19 Oct 2020 14:51:42
سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کو حیرت ہے کہ اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کیسے چل رہی ہے۔
View more
Mon, 19 Oct 2020 14:48:41
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے وزیر اعلی کو لکھے جانے والے خط پر سخت برہمی کے ایک دن بعد ، حکمراں مہا وکاس اگاڑی نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ معاملہ اب 'بند' ہوجائے گا ۔
View more
Mon, 19 Oct 2020 14:45:18
بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ بولا اور کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ” لالٹین“ کا زمانہ چلا گیا ہے تو شاید انہیں جانکاری نہیں ہے کہ اب ” تیر“ کا نہیں میزائل کا زمانہ ہے۔
View more
Mon, 19 Oct 2020 14:42:43
ملک میں بائیں بازو کی تحریک کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر تریپورہ میں منعقد تقریب کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم) کے حامیوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان کے مبینہ حملے میں دونوں پارٹیوں کے کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کے بعد مغربی تریپورہ اور جنوبی تریپورہ میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 19 Oct 2020 14:40:12
ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے۔
View more
Mon, 19 Oct 2020 14:35:06
بحریہ کے دیسی جنگی جہاز آئی این ایس چنئی سے سپرسونک کروز میزائل برہموس کا آج کامیابی سے تجربہ کیا گیا-دیسی ساخت اسٹلڈ ڈیزاسٹرائر سے داغے گئے میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا-
View more