Sun, 29 Nov 2020 13:05:50
کودرولی کرنل گارڈن کے پاس ہوئے بوکاپٹن کے رؤڈی شیٹر اندرجیت قتل معاملے میں برکے پولیس نے 9ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت موکشیت کرکیکر، الہاس کانچن (20سال) عاشق کروناکر(23سال)، راکیش (28سال)، گوتم (25سال)، جگدیش کرکیراعرف تلوار جگّا(53سال)، کوشیک (25سال)، نتین پجاری (25سال) اور شرن عرف چانو کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 13:02:21
منگلورو میں دیوار پر اشتعال انگیز پیغام لکھنے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے جنوبی کینرا کانگریس کمیٹی کی طرف سےجاری کیے گئے بیان میں کمیٹی کے صدر کے ہریش کمار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ سماج میں تفریق پیدا کرنے والی اس شرپسندی کے ذمہ دار چاہے جو کوئی بھی ہوں ،ایسے ملک دشمن عناصر کو فوراً گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 12:00:50
وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے سیاسی سکریٹری سنتوش کا اقدام خود کشی ریاست کے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن چکا ہے۔ تو دوسری طرف نیند کی گولیا ں کافی مقدار میں کھالینے کے بعد بے ہوش ہوجانے والے سنتوش کا شہر کے ایم ایس رامیا اسپتال میں علاج جاری ہے
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:49:28
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ریمارکس کئے ہیں کہ ان کے پاس ایک ایسی ویڈیو کلپ ہے جس میں وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر سنتوش کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:42:56
سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست ہر سیاسی جماعت میں ہے اس کے لئے صرف جے ڈی ایس کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار بی جے میں وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے فرزند بی وائی وجیندرا کی طرف سے جس طرح تمام سرکاری امور میں مداخلت کی جا رہی ہے ان کے دور اقتدار میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:33:29
ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے کہا کہ لنگایت طبقہ کو پسماندہ طبقات کی فہرست میں شامل کرنے پسماندہ طبقات کمیشن کو اپنی رپورٹ میں سفارش کرنی چاہئے۔تب تک اس طبقہ کو او بی سی میں شامل کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:27:28
کووڈ۔19وائرس سے متعلق تازہ رہنما خطوط جاری کرنے مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہے۔اس ہدایت کے تحت ریاست کرناٹک میں کورونا کے تازہ رہنماخطوط جاری کئے گئے ہیں۔یہ تازہ رہنما خطوط ریاست میں ماہ دسمبر کے آخر تک نافذ رہیں گے۔ریاست کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے یہ حکم جاری کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:22:16
ریاست میں کووڈ کی وجہ سے اب تک ریاست کے اکثر اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کے تازہ داخلے نہیں ہوئے ہیں۔پچھلے تعلیمی سال کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:11:28
اترپردیش میں جمعہ کو ریاستی حکومت کے تبدیلی مذہب آرڈیننس پر گورنر کے دستخط اور اس قانون کے نافذ العمل ہونے کے محکمہ داخلہ کی نوٹس کے بعد ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے کہا ہے کہ پارٹی اس متنازع قانون کی اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں مخالفت کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy