Mon, 30 Nov 2020 11:14:02
آسٹریلیا کے ہاتھوں اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ملی شکست اور سیریز گنوانے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ مقابلے میں ٹیم کی گیند بازی اثرانگیز نہیں رہی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کی دھماکہ خیز کارکردگی کی بدولت 50 اوور میں چار وکٹ پر 389 رن کا بڑا اسکول بنایا جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 50 اوور میں 9وکٹ پر 338 رن ہی بنا سکی اور اسے 51 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکس
View more
Mon, 30 Nov 2020 11:09:53
گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے کہا ہے کہ گوا آنے والے سیاحوں کے لئے کووڈ 19 کی جانچ اور منفی رپورٹ کی لازمیت ختم کردی گئی ہے اور ریاست میں گھریلو سیاحت کو 100 فیصد بحال کردیا گیا ہے، پرمود ساونت نے ’یواین آئی‘ سے ایک انٹرویو میں کہا ’’گوا میں کورونا نگیٹو رپورٹ ضروری نہیں ہے۔
View more
Mon, 30 Nov 2020 11:04:46
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں تنازع جموں و کشمیر اور اسلاموفوبیا کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں -
View more
Mon, 30 Nov 2020 11:02:00
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتخابات اور پولنگ کی شرح مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے - انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر حکومت وقت کے مطابق دفعہ370کے ہٹنے سے جموں و کشمیر کے تمام مسائل حل ہو گئے ہیں تو 9لاکھ بھارتی فوجی کشمیر میں کیا کر رہے ہیں -
View more
Mon, 30 Nov 2020 10:52:46
نئے زرعی قوانین پر دہلی کی سرحد پر موجود کسان تنظیموں نے حکومت کی بات چیت کی اپیل ٹھکرا دی ہے اور یکم دسمبر سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے -
View more
Sun, 29 Nov 2020 20:34:23
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بیچو انڈیا‘ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 20:29:15
جی ایچ ایم سی (گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن) کے انتخابات میں بی جے پی کی وسیع مہم جوئی کے دوران اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کے بیان پر مقامی رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کے لیڈر اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 20:17:15
اڈپی میں کانگریس پارٹی کارکنان اور لیڈران کی شرکت کے لئے یہاں پہنچنے پر ڈی کے شیوکمار نے اخبار نویسوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی کابینہ میں توسیع کو ایک بار پھر ملتوی کیا جانا ، بی جے پی کا اندرونی مسئلہ ہے۔ ہمار ا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اس سلسلے میں تبصرہ کرنا ہمارے لئے غیر ضروری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy