Sat, 05 Dec 2020 12:05:43
نئے زرعی قوانین کے خلاف مسلسل 9ویں دن جمعہ کو بھی کسانوں کا احتجاج جاری رہا۔ کسان اپنے مطالبات کو لے کر کسی بھی حال میں جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ کسانوں نے سرکار سے جلد مطالبات منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 11:28:32
دارالحکومت دہلی میں کسانوں کی تحریک میں حصہ لینے پہنچنے والے کسانوں کو بعض میڈیا میں ’خالصتانی‘ اور ’غدار‘ قرار دینے پر ایڈیٹر گلڈ آف انڈیا نے شدید مذمت کی ہے اور میڈیا سے ذمہ دارانہ اور غیرجانبدارانہ صحافت کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 11:25:09
مہاراشٹر کے کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود نواب ملک نے مہاراشٹر میں گریجویٹ وٹیچر حلقہ کی 6 نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں بی جے پی کی بری طرح سے شکست کو بی جے پی کی الٹی گنتی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوراوں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ تعلیم یافتہ رائے دہندگان نے اگھاڑی حکومت کے قیام اور اس کے ایک سال کے کام کاج سے مطمئن ہیں۔ اس انتخاب میں تعلیم یافتہ و
View more
Sat, 05 Dec 2020 11:19:53
زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں تحریک کے لیے جا رہے پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں پر پولس کے ذریعہ کیے گئے ظالمانہ سلوک کے خلاف ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے ریاست کی کھٹر حکومت کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ریاست کے گورنر سے کسانوں کے معاملےپر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے گورنر
View more
Sat, 05 Dec 2020 11:12:15
نئے زرعی قوانین کے خلاف مسلسل نویں دن جمعہ کو بھی کسانوں کا احتجاج جاری رہا-مرکزی حکومت کے ساتھ ہفتہ کے روز ہونے والی میٹنگ سے قبل تحریک برپاکرنے والے کسانوں نے اہم میٹنگ کے بعد ایک بڑا اعلان کرکے حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کردیاہے-
View more
Sat, 05 Dec 2020 11:07:29
سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کووڈ۔19 کا ویکسین کم قیمت پر ضرورتمندوں کو فراہم کرنے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو یہ ویکسین مفت فراہم کرنے پر حکومت کو غور کرنے کا مشورہ دیاہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 11:04:03
کوروناوائرس کی روک تھام کے مقصدسے ریاست میں رات(نائٹ) کرفیو جاری کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں جارہی ہے،تاہم سخت احتیاطی وحفاظتی اقدامات ضروراٹھائے جائیں گے۔ یہ باتیں ریاستی وزیربرائے طبی تعلیم وصحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے کہیں۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 00:22:24
مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی-غازی پور سرحد پر مظاہرہ کر رہے کسانوں نے جمعہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہفتہ کے روز حکومت کے ساتھ ہونے والے اگلے دور کی بات چیت بے نتیجہ ہوتی ہے تو وہ قومی راجدھانی دہلی میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں نکلیں گے اور خوردنی اشیاء کی فراہمی ٹھپ کر کے احتجاجی مظاہرہ تیز کریں گے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 00:19:33
اترپردیش کے ضلع مئو میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عاشق جوڑے کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد مئو پولس نے مبینہ لوجہاد پر کنٹرول کے دعوی کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تبدیلی مذہب قانون کے تحت 14افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy