Sun, 06 Dec 2020 11:26:25
حکومت کرناٹک کی طرف سے مراٹھا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر احتجاج کرنے کیلئے کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے کرناٹک بند منانے کے اعلان پر عوام کا ردعمل نہ ہونے کے برابر رہا۔ بنگلورو میں اس بند کا کوئی اثر نہیں پڑا آٹو رکشا، کیابس، بی ایم ٹی سی بسیں اور دیگر گاڑیاں سڑکوں پر حسب معمول نظر آئیں۔ بند کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔معمولات پر بھی اس بند کا کوئی اثر نہیں پڑا۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 11:21:11
دہلی ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ ایسے معاملات میں جہاں جرم کے لئے سزا کے التزام میں کم سے کم مدت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ویسے معاملوں میں 60 دن کے اندر چارج شیٹ داخل نہیں کئے جانے پرملزم خود بخود ضمانت(ڈفالٹ بیل)کا حقدار ہوگا۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 11:15:05
جی ایچ ایم سی (گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن) انتخاب میں اس مرتبہ 45 مسلم امیدواروں کے سر جیت کا سہرا بندھا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حیرت انگیز مظاہرہ کرنے والی بی جے پی نے جس ایک مسلم امیدوار کو الیکشن میں کھڑا کیا تھا، اسے شکست ہاتھ لگی ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 11:05:05
مودی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ سے پاس کرائے گئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک دہلی کی سرحدوں پر زور پکڑتی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 10:58:31
مرکز کی مودی حکومت کے زرعی قوانین کو لے کر حکومت اور کسانوں کے درمیان جاری رخنہ اندازی ختم ہونے کی جگہ مزید آگے بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 19:47:21
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے بتایا ہے کہ بابری مسجد مقدمہ میں کورٹ کے فیصلے اور اس پر کی جانے والی گندی سیاست ملک کے لیے افسوس ناک ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بابری مسجد کی یوم شہادت کے موقع پر 6 دسمبر کو ویلفیئر پارٹی کی طرف سے ملک کے متعدد شہروں میں سمپوزیم، سیمینار، مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 19:38:29
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں مرکزی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ تین نئے زرعی قوانین اور مزدور ایکٹ کے خلاف 8دسمبر کو کسان تنظیموں اور ٹرانسپورٹ اینڈ لیبر یونینوں کے ذریعے بلائے گئے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy