Mon, 07 Dec 2020 20:41:46
کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے لیکن اسے یہ سوچنا چاہیے کہ ابھی یہ وقت امتحان لینے کا نہیں بلکہ کاشتکاروں کی مشکلات کو حل کرنے اور انہیں ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 20:09:26
بھٹکل شہر کو صاف ستھرا رکھنے کےلئے میونسپالٹی کے تمام 23وارڈوں میں چار مشینوں کی مدد سے مرحلہ وار صفائی کا کام جاری ہے ، اب صفائی کے دوسرے مرحلے کا کام شروع کرنے آج پیر کو جی سی بی جیسی ایک کیس 770 مشین بھی میونسپالٹی پہنچ چکی ہے، جس کے ساتھ ہی وعدے کے مطابق 31 ڈسمبر سے پہلے بھٹکل صاف و شفاف نظر آئے گا۔ یہ بات بھٹکل میونسپالٹی کے نئے چیف پرویز قاسمجی نے بتائی۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 17:54:02
بابری مسجد کی شہادت کی 28ویں برسی کےموقع پر 6 ڈسمبر بروز اتوار کو سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) تمل ناڈو شاخہ نے بابری مسجد کی زمین مسلمانوں کو واپس کرو، بابری مسجد انہدام میں ملوث مجرموں کو سزا دو،عبادت گاہ خصوصی ایکٹ 1991کے نفاذ کو یقینی بناو کے مطالبات کو لیکر ریاست بھر میں 200مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرکے' یوم بابری مسجد' منایا۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 17:39:02
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام بدل کر کوٹی چینّیا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےبیلّوا سماج کی تنظیم ’بیلّوا بریگیڈ ‘ کے بینر تحت کودرولی مندر سے کینجار تک ایک زبردست بائک ریالی نکالی نکالی گئی۔ مگر پولیس نے مداخلت کرتےہوئے بائک ریالی کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی تو بریگیڈ کے کارکنان نے اپنی موٹر بائکس کینجار میں ہی چھوڑ کر پیدل مارچ اور نعرہ بازی کرتے ہوئے آگے نکل پڑے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 13:37:41
زرعی قوانین کی مخالفت میں مرکزی حکومت کے خلاف کسانوں نے 8 ڈسمبر کو جو بھارت بند کی آواز دی ہے، ریاست کرناٹک کی اہم ملی تنظیموں اور جماعتوں نے اس بند کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ کسان تنظیموں کی جانب سے 8 دسمبر 2020 بروز منگل کو کئے جارہے بھارت بند کی مکمل طور پر تائید کرنے کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار بند رکھ کر بند کو کامیاب بنائیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 13:31:40
سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے تجارتی شہر ممبئی میں آج ڈیزل 80 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 13:14:38
جنوبی کینرا، اڈپی اور ضلع شمالی کینرا کے مختلف مقامات پر دیہی کھیل کود کے طور پر بھینسوں کی دوڑ کے مقابلے(کمبلا) بڑے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ بھٹکل تعلقہ کے سرپن کٹے علاقے میں واقع ایلوڈی کوور میں بھی قدیم زمانے سے بھینسوں کی دوڑ کے مقابلےمنعقد ہوتے آئے ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 12:42:53
اتر پردیش میں نام نہاد لوجہادکی روک تھام کے نام پر بنائے گئے تبدیلی مذہب آرڈیننس کے تحت اندھادھند کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy