Mon, 21 Dec 2020 10:57:22
اتر پردیش کے سنبھل میں یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے لئے کالا قانون لائی ہے۔
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:52:15
اس وقت پورا بہار سرد لہر کی زد میں ہے۔ 3دنوں سے آسمان ابر آلود رہنے اور دھوپ نہ نکلنے اور سرد ہوائوں کے سبب ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بہار میں ان دنوں سرد لہر کا قہر جاری ہے۔
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:46:26
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے ریاستی حکومت کی طرف سے یکم جنوری سے اسکو ل کھول دینے کے فیصلہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ نجی تعلیمی اداروں کے دباؤ میں آکرکیا ہے۔
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:42:59
کروڑوں روپیوں کے آئی ایم اے فراڈ کمپنی میں اپنی رقم گنوانے والے سرمایہ کاروں کی طرف سے رقم واپسی کے لئے حکومت کی طرف سے کلیم فارمس داخل کرنے کی سہولت مہیا کروائی گئی ہے اس کا ریاست بھر میں استعمال کیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اب تک 50ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے اپنے سرمایے کو واپس لینے کے لئے کامپٹنٹ اتھارٹی کے سامنے کلیم فارمس داخل کئے ہیں۔
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:34:16
سنیچر کو وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں ٹی ایم سی کے 6؍ اراکین اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کے بی جے پی میں شامل ہونے پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے لیڈر اور مغربی بنگال حکومت میں وزیر سبرتا مکھرجی نے کہا ہے کہ اس پر واویلا مچانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوںکہ پارٹی کی کارکردگی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑےگا۔
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:24:44
راجدھانی دہلی میں ٹھنڈ میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے کسانوں کے تعلق سے فکرمندی کااظہار کیا جا رہاہے مگر خود کسانوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے اپنے احتجاج میں شدت لانے کافیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:16:38
نام نہاد لو جہاد کے الزام میں بلا وجہ 15؍دن کی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد سنیچر کو گھر لوٹنے والے رشید کی پنکی سے شادی کی خبر کسی اور نے نہیں بلکہ اُس وکیل نے بجرنگ دل کے غنڈوں کو دی تھی جس سے وہ رجسٹریشن کے تعلق سے قانونی صلاح ومشورہ کیلئے گئے تھے۔
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:11:55
انگریس نے کہا ہے کہ تحریک چلانے پر مجبور کسان مرکزی حکومت سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور ان کے مطالبات پر حکومت خاموش ہے -
View more
Mon, 21 Dec 2020 10:06:36
بنگلوروشہر کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی علاقے میں ہوئے تشدد کے بعد وپولیس کی طرف سے گرفتار شدہ تقریباً 500 نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کے سلسلہ میں ابتدا ء میں سیاسی قائدین، علماء اور وکلا ء برادری کی طرف سے جس طرح کا جوش دکھائی دے رہا تھا وہ کافی ماند پڑ گیا ہے- اس تشدد کو تقریباً پانچ ماہ کا عرصہ ہونے کو آ رہا ہے لیکن اب تک اس سلسلہ میں گرفتار کسی نوجوان کی رہائی نہ ہو سکی ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy