Thu, 24 Dec 2020 20:09:56
برطانیہ میں کورونا کی نئی وبا پھیلنے کے بعد وہاں سے ضلع شمالی کینرا میں پہنچے ہوئے 12مسافروں کی نشاندہی کرنے کے بعدضلع انتظامیہ نے انہیں ہوم کوارنٹین میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Thu, 24 Dec 2020 19:51:49
کرناٹکا کی ریاستی حکومت نے کورونا وبأ کی نئی لہر پر قابو پانے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پرایک دن پہلے رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 24 Dec 2020 12:43:15
تعلقہ کے ماولّی ٹو پنچایت حدود کے کوڈسلّی میں ایک مکان کو آگ لگ جانے کی وجہ سے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے دُرگّیا پدمیّا نائک کے اس مکان کو اگ لگی ہے، جس کے نتیجے میں نقد رقم سمیت گودریج الماری، کپڑے، گھریلوں سامان سمیت گھر کےکھپریل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
View more
Thu, 24 Dec 2020 12:34:50
بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب ایک تیز رفتار کار بےقابو ہوکر ایک الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کھمبا تیڑھا ہوگیا تو وہیں کار کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ واردات بدھ کی صبح پیش آئی جب کار شموگہ سے بھٹکل میں ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے پہنچی تھی۔
View more
Thu, 24 Dec 2020 12:27:49
بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)اب کسانوں اور تین نئے زرعی قوانین پر جارحانہ موقف اختیار کررہی ہے۔ بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور مرکزی حکومت سے کسانوں کی مایوس کن حالت کو دیکھتے ہوئے فصلوں کی کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو قانونی حیثیت دینے کا باضابطہ طور پر مطالبہ کیا۔
View more
Thu, 24 Dec 2020 12:22:15
آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) کے سکریٹری اورترجمان ظفریاب جیلانی نے بدھ کے روزکہاہے کہ ایودھیا میں مجوزہ مسجد وقف ایکٹ کے خلاف اورشرعی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔
View more
Thu, 24 Dec 2020 12:13:43
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بدھ کے روزکسانوں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بدقسمتی ہے کہ حکومت کسانوں کی مشکلات کو نظرانداز کررہی ہے۔
View more
Thu, 24 Dec 2020 12:10:39
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ جب دوسرے بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن شروع توہندوستان کانمبرکب آئے گا؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy