Wed, 13 Jan 2021 11:56:55
مہاراشٹرا کی حکومت نے اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر دیویندر فڑنویس اور ان کے کنبے ،اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک ، ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کی سیکیورٹی میں کمی کردی ہے۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 11:54:30
سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ویویکانند کے یوم پیدائش پربھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی کوسب سے جھوٹی جماعت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بتائے کہ کب تک کورونا وائرس کی ویکسین مفت میں لگائی جائے گی۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 11:51:44
کانگریس میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم سپریم کورٹ کی طرف سے اظہار تشویش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ لیکن جو چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی وہ چونکا دینے والی ہے۔ یہ چار ممبران پہلے ہی کالے قانون کے حق میں رائے دے چکے ہیں۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 11:48:08
کسانوں کی تنظیمیں عدالت کے فیصلے پرراضی نہیں ہیں۔ کسان لیڈر راکیش تاکیٹ نے کہاہے کہ ملک کے کسان عدالت کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ اشوک گلائوٹی کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 11:45:47
سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ سے ساڑھے تین ماہ قبل منظور شدہ تینوں زرعی قوانین پر عمل درآمد روک دیا۔ زرعی قوانین کوچیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی۔سرکارکمیٹی کی تشکیل کرکے معاملہ لٹکاناچاہتی تھی۔ کسانوں کاکہناہے کہ اس طرح حکومت نے سپریم کورٹ کے ذریعہ احتجاج ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 11:10:16
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈیورپا نے بدھ کے روز پارٹی ہائی کمان سے گرین سگنل ملنے کے بعد اپنی کابینہ میں سات سے آٹھ نئے اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہےلیکن ان کےلئے ایسا کرنابہت مشکل کام ہے کیونکہ اس توسیع کے بعد ان کے خلاف ناراضگی بڑھ سکتی ہے۔وزیر اعلی یڈیو رپا اس ناراضگی کی وجہ سے ہی کابینہ کی توسیع ٹالتے آ رہےہیں۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 11:02:01
ریاست میں پہلے مرحلہ میں 54باکسوں میں 6.48 لاکھ ڈوزکوروناویکسین موصول ہوئی ہے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے صحت وطبی تعلیم ڈاکٹر سدھاکرنے دی۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 10:54:26
ضلع میں حال ہی میں ہوئی غیر موسمی بارش سے تباہ فصلوں کا ریاستی وزیر برائے مال گذاری آر اشوک نے معائنہ کیا۔ کسانوں کے مسائل سنے اور معاوضہ جاری کرنے کا تیقن دیا۔
View more
Wed, 13 Jan 2021 10:49:58
بنگلورو شہر کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی تشدد کے سلسلہ میں گرفتار کانگریس کے کارپوریٹرس سمپت راج اور ذاکر کے خلاف کانگریس پارٹی کی طرف سے تادیبی کارروائی میں تاخیر پر پلکیشی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی اکھنڈا سرینواس مورتی نے اعتراض کیا ہے اورکے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کی خاموشی پرانہوں نے کانگریس اعلیٰ کمان سے رجوع ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy