ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بنگال: بی جے پی لیڈر پامیلا گوسوامی ’نشیلی اشیا‘ کے ساتھ گرفتار، کار میں چھپا کر لے جانے کا الزام

    بنگال: بی جے پی لیڈر پامیلا گوسوامی ’نشیلی اشیا‘ کے ساتھ گرفتار، کار میں چھپا کر لے جانے کا الزام

    Sat, 20 Feb 2021 13:50:00 
    غربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں جمعہ کی شام بی جے پی کے ایک نوجوان لیڈر کو 100 گرام کوکین (نشیلی اشیا) لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک ڈرامائی پیشرفت میں بنگال بی جے ’پی یووا مورچہ‘ کی جنرل سکریٹری پامیلا گوسوامی کو اپنے پرس اور کار میں سیٹ کے نیچے کئی لاکھ کی قیمت والی کوکین رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کار میں موجود گوسوامی کے ساتھ یوا مورچہ میں اس کا دوست اور معاون پربیر
    لگاتار 12ویں دن بڑھیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں، دہلی پٹرول کی قیمت 90.58 فی لیٹر

    لگاتار 12ویں دن بڑھیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں، دہلی پٹرول کی قیمت 90.58 فی لیٹر

    Sat, 20 Feb 2021 13:46:34 
    پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر پورے ملک میں تشویش پائی جا رہی ہےاور سوشل میڈیا پر بڑھتی قیمتوں کے خلاف ہنگامہ مچا ہوا ہے۔اس درمیان خبر ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ دیکھا جا ر ہاہے۔
    اناؤ معاملہ میں پولیس کا انکشاف ’دلت لڑکیوں کو یکطرفہ محبت کی وجہ سے قتل کیا گیا‘

    اناؤ معاملہ میں پولیس کا انکشاف ’دلت لڑکیوں کو یکطرفہ محبت کی وجہ سے قتل کیا گیا‘

    Sat, 20 Feb 2021 13:43:37 
    تین دلت لڑکیوں کو زہر دینے اور ان میں سے دو کی موت کے معاملہ کا پولیس نے جمعہ کے روز انکشاف کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں لڑکیوں کو جراثیم کش ملا پانی پلایا گیا تھا، جس کی وجہ سے دو کی موت ہو گئی اور ایک کا علاج اسپتال میں ہو رہا ہے۔ کلیدی ملزم کا نام ونے عرف لمبو ہے جبکہ دوسرا ملزم ونے کا دوست ہے اور نابالغ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ونے ایک لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا لیکن لڑکی نے اسے ٹھکرا دیا ت
    ایران پر پابندیاں کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: وائٹ ہاؤس

    ایران پر پابندیاں کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: وائٹ ہاؤس

    Sat, 20 Feb 2021 13:41:10 
      امریکہ نے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے سے متعلق ’پی 5 پلس ون‘ کے ’غیر رسمی میٹنگ‘ سے قبل ایران پر پابندیوں میں نرمی لانے کا ارادہ نہیں کر رہا ہے۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ’’ہم نے بات چیت کے علاوہ کسی اور اقدام کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔ یہ میٹنگ صرف گفتگو کو آگے بڑھانے کے لئے ہے‘‘۔
    کورونا کے خلاف جیت لیکن راستہ اب بھی بہت طویل: ڈبلیو ایچ او

    کورونا کے خلاف جیت لیکن راستہ اب بھی بہت طویل: ڈبلیو ایچ او

    Sat, 20 Feb 2021 13:38:35 
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں جمعہ کے روز کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس’کووڈ19‘ کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے لیکن اب بھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔
    امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 5 لاکھ

    امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 5 لاکھ

    Sat, 20 Feb 2021 13:36:15 
    دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کا قہر لگاتارجاری ہے۔ اس موذی وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اب تک اس ملک میں تقریباً پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جو دنیا بھر میں مجموعی ہلا کتوں کا بیس فیصد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے اتھل پتھل کا دور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کرڑو 78 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
    چین کا اعتراف، سرحد پر4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

    چین کا اعتراف، سرحد پر4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

    Sat, 20 Feb 2021 13:25:55 
    فروری (ایجنسی)چین کی فوج نے جمعے کو ان چار فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو گذشتہ سال انڈین فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے-یہ سرحدی تنازعے میں انڈیا کے ساتھ جھڑپوں میں ہونے والے فوج کے جانی نقصان کی چین کی جانب سے پہلی تصدیق ہے- اس واقعے میں مبینہ طور پر20 انڈین فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے-خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجیوں نے وادی گلوان میں غیر ملکی فوج کے
    تمل ناڈو میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے تعلق سے درج مقدمات کی مشروط واپسی کا اعلان

    تمل ناڈو میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے تعلق سے درج مقدمات کی مشروط واپسی کا اعلان

    Sat, 20 Feb 2021 13:23:11 
    تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ سی اے اے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے ان تمام مقدموں کو واپس لیا جائے گا جن میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد نہیں کیے گیے ہیں -
    کیا ٹل جائے گی شبنم کی پھانسی؟ اب جیل سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی رحم کی درخواست

    کیا ٹل جائے گی شبنم کی پھانسی؟ اب جیل سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی رحم کی درخواست

    Sat, 20 Feb 2021 13:14:15 
    اترپردیش کے امروہہ میں اپنی ہی فیملی کے7 / اراکین کا بے رحمی سے قتل کرنے والی شبنم نے ایک بار پھر رحم کی درخواست کی گہار لگائی ہے- شبنم کے دو وکیل جمعرات کو رام پور ضلع جیل پہنچے- یہاں انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو رحم کی اپیل کیلئے درخواست دی ہے-