Sun, 16 May 2021 14:32:30
ہندوستانی ساحلی محافظ جہاز ’’وکرم ‘‘ نے کنور کے 3 ماہی گیروں کو بچالیا جو ہفتہ کی والین ساعتوں میں سمندر میں پھنس گئے تھے۔ آنے والے سمندری طوفان ’’ٹاوکتے ‘‘ سے پیشتر ماہی گیر کشی کا انجن ناکارہ ہوگیا تھا۔ بچاؤ کاروائی کا جمعہ کی نصف شب سے آغاز ہوا۔ تینوں ماہی گیروں کو کھانا فراہم کیا گیا اور اب ان کی صحت مستحکم ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 14:23:15
میڈیکل آکسیجن کی دستیابی میں اضافہ کے مقصد سے گیل (انڈیا) ، کنداپور کے تعلقہ سرکاری استپال کے علاوہ ملک بھر کے دیگر 9 مقامات پر آکسیجن پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 13:53:37
چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کےلئے حکومت نے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے اتوار کی شام 6 بجے سے 30مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر، شاپنگ کمپلیکس، مالز، بارس، اسپورٹس کمپلیکس، پب اور بیوٹی پارلر بند رہیں گے۔
View more
Sun, 16 May 2021 13:30:27
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ راجدھانی میں نافذ کورونا لاک ڈاؤن کو 24 مئی تک بڑھایا جا رہا ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے معاملوں پر بات کرتے ہوئے کیجریوال نے ہفتہ کے روز کہا کہ قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار سے کم نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے، ایسا اس مہینے میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 13:04:15
اُڈپی ضلع کے ساحل سے ٹکرانے والے ٹاوکتے طوفان سے نمٹنے کے لئے درکار تمام اقدامات کئے جائیں۔ طوفان سے کسی قسم کے خطرہ سے محفوظ ہونے کےلئے احتیاطی تدابیر برائے کار لائیں۔ ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس ( ایس ڈی آر ایف ) سے جاری 60 کروڑ روپئے کا بھر پور استعمال سود مند طریقہ سے کیا جائے ۔ یہ ہدایات ریاستی وزیر داخلہ و امور پارلیمان اور ضلع نگران کار وزیر بسواراج بموئی نے اُڈپی ضلع انتظامیہ کو دیں
View more
Sun, 16 May 2021 11:51:30
منگلورو کے سینٹ الوشیس کالج کے بوائز ہوسٹل کامپلیکس میں پولس اہلکاروں کے لئے خصوصی کووڈ کیئر سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثر پولس اہلکار کورنٹائن کرسکیں گے۔
View more
Sun, 16 May 2021 11:41:41
بحیرہء عرب کے جنوب مشرقی حصے میں ہوا کے دباو میں کمی کے ساتھ اٹھنے والے 'ٹاوکتے' طوفان نے کیرالہ سمیت ساحلی کرناٹکا میں بڑی تباہی مچادی ہے۔ اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 16 مئی تک جاری رہے گا جو کہ کرناٹکا سے گزر کر گوا اور مہاراشٹرا سے ہوتا ہوا گجرات تک جائے گا اور وہاں سے کراچی کی طرف بڑھے گا۔ ٹاوکتے طوفان کی وجہ سے آج اتوار کو بھی صبح سے بھٹک
View more
Sun, 16 May 2021 11:20:40
تمل ناڈو حکومت نے ہفتہ کے روز ریمڈیسیوردوا اور آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو غنڈا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریمڈیسیور اور آکسیجن سلنڈروں کی کالا بازری کر کے زیادہ قیمتوں پر فروخت سے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہاں بیان میں کہا کہ یہ خاص طور پر کووڈ وبا کے دور میں بہت سنگین جرم ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy