ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بیت المقدس کی حفاظت اور غزہ وفلسطینی مسلمان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت!مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے سلسلہ تحفظ القدس کا آغاز، 19/ مئی کو ریاست کرناٹک کے مؤقرعلماء کا احتجاجی پروگرام!

    بیت المقدس کی حفاظت اور غزہ وفلسطینی مسلمان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت!مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے سلسلہ تحفظ القدس کا آغاز، 19/ مئی کو ریاست کرناٹک کے مؤقرعلماء کا احتجاجی پروگرام!

    Tue, 18 May 2021 22:15:12 
    اس وقت عالم اسلام بڑی بے چینی کا شکار ہے، فلسطین، غزہ اور بیت المقدس میں جو حالات در پیش ہیں اس سے دیکھ اور سن کر دل دہک جاتا ہے۔مسجد اقصٰی جو ہمارا قبلہ اول ہے، آج وہ خاک اور خون میں لت پت ہے، ہلا دینے والے مصائب سے گزر رہی ہے،
    کورونا بحران: جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو جاری، معمولات زندگی بدستور معطل

    کورونا بحران: جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو جاری، معمولات زندگی بدستور معطل

    Tue, 18 May 2021 21:42:10 
    جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں جاری مکمل 'کورونا کرفیو' کے باعث معمولات زندگی بدستور معطل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'کورونا کرفیو' کی بدولت کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے تاہم یو این آئی نے جب گذشتہ روز سرکار کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو یہ بات نکل کر سامنے آئی کہ کورونا ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ وبا مخالف ویکسینیشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔
    ایک ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بھائیوں کی زندگی کورونا نے ایک ساتھ کر دی ختم

    ایک ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بھائیوں کی زندگی کورونا نے ایک ساتھ کر دی ختم

    Tue, 18 May 2021 21:34:04 
    ہندوستان میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کورونا سے ملک بھر میں روزانہ ہزاروں لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ریکارڈ 4329 اموات کے بعد سے پورا ملک سہما ہوا ہے۔ ان سب کے درمیان یو پی کے میرٹھ سے ایک حیران کرنے والا اور دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شہر میں رہنے والے گریگری ریمنڈ رافیل اپنے دو جڑواں بیٹوں کی موت کا غم منا رہے ہیں جو کورونا کی وجہ سے ایک ساتھ موت کی
    بھٹکل میں سانپ کےڈسنے سے عورت ہلاک

    بھٹکل میں سانپ کےڈسنے سے عورت ہلاک

    Tue, 18 May 2021 20:17:23 
    تعلقہ کے بیلور دیہات کے نیر گیدے میں ایک خاتون اُس وقت ہلاک ہوگئی جب ایک سانپ نے اسے ڈس لیا۔ خاتون کی شناخت  جانکی رمیش نائک (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
    300سے زیادہ جرنلسٹ کورونا کی نذر

    300سے زیادہ جرنلسٹ کورونا کی نذر

    Tue, 18 May 2021 17:31:27 
    کورونا وائرس کے قہر سے گزشتہ سال بڑی تعداد میں فرنٹ لائن ورکرجیسے ڈاکٹر، ہیلتھ ورکر، پولیس اہلکاروں کو جان گنوانی پڑی، یہی وجہ رہی کہ ملک میں جب ویکسین لگنی شروع ہوئی تو سب سے پہلے انہیں ہی ترجیح دی گئی۔ اس کااچھا اثر بھی ہوا۔ کورونا کی دوسری لہر میں جان گنوانے والوں میں ان فرنٹ لائن ورکرس کی تعداد نسبتاً کم رہی، حالانکہ میڈیا اہلکاروں اتنے خوش قسمت نہیں رہے ۔
    سعودی بچی کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک میں شامل!

    سعودی بچی کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک میں شامل!

    Tue, 18 May 2021 16:11:29 
    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن بن عبدالله بن فرحان آل سعود نے ٹویٹر کے ذریعے سعودی عرب کی 13 سالہ بچی ریتاج الحازمی کو مبارک باد دی ہے۔ ریتاج کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 11 برس کی عمر میں ریتاج کے دو ناول شائع ہو چکے تھے۔ اس نے رواں سال اپنا تیسرا ناول بھی شائع کرایا ہے۔ اس وقت وہ دو ناول لکھنے پر کام کر رہی ہے۔ ان میں ایک نا
    کام کے طویل اوقات ہلاکت کا باعث ہو سکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

    کام کے طویل اوقات ہلاکت کا باعث ہو سکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

    Tue, 18 May 2021 16:03:49 
    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ریسرچ رپورٹ ایک اہم جریدے انوائرمینٹل انٹرنیشنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ میں کام کے طویل اوقات سے انسانی صحت کو پہنچنے والے نقصانات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ طویل اوقات کے انسانی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات اتنے شدید ہو سکتے ہیں کہ ان سے متاثرہ انسان اپنی جان سے ہاتھ تک دھو بیٹھتا ہے۔
    بچوں کی حفاظت کے لئے حکومت کی نیند توڑنا ضروری: راہل گاندھی

    بچوں کی حفاظت کے لئے حکومت کی نیند توڑنا ضروری: راہل گاندھی

    Tue, 18 May 2021 15:55:27 
    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر، وقت کے ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
    کورونا بحران: کیا تیسری لہر سے قبل ہی بچوں میں وائرس پھیلنا شروع ہو گیا؟

    کورونا بحران: کیا تیسری لہر سے قبل ہی بچوں میں وائرس پھیلنا شروع ہو گیا؟

    Tue, 18 May 2021 15:50:51 
      تیسری لہر آنے سے قبل ہی کرناٹک میں بچوں میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مہاراشٹر کے بعد کرناٹک ایسی دوسری ریاست ہے جہاں دوسری لہر کے دوران کورونا کے معاملوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی۔ دوسری لہر کے دوران یہ کرناٹک کے بچوں میں انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔