Sun, 16 May 2021 11:03:23
چین نے خلائی شعبہ میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے مریخ کی سطح پر ایک روور اتار دیا ہے۔ اسی کے ساتھ چین دنیا کا دوسرا ایسا ملک بن گیا ہے جس نے کامیابی کے ساتھ مریخ کی سطح پر روور بھیجا ہے۔ سات مہینے کے خلائی سفر، تین مہینے تک مدار کی گردش اور آخر میں سب سے اہم نو منٹ کے بعد چین نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
View more
Sun, 16 May 2021 11:00:08
آکسیجن کی کمی سے گوا میڈیکل کالج میں جمعہ کو مزید پندرہ لوگوں کی موت واقع ہونے کے بعد یہاں گذشتہ چار دنوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے۔ اسپتال میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن نے اب گوا سے وزیراعلیٰ پرمود ساونت اور ہیلتھ منسٹر وشواجیت رانے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 10:55:09
اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں جاری مسلسل تشددپر مذمتی بیان جاری کرنے میں کانگریس پارٹی کی طرف سے تذبذب سامنے آیا ہے۔ بائیں پارٹیوں نے جہاں اسرائیل کے جبر کی سخت مذمت کی ہے۔ کانگریس پارٹی میں دیر سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں اسرائیل کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔ اسرائیلی فورسس کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور غزہ میں فلسطینی عوام پر مظالم پر اسرئیل کی نکتہ چینی کی بجائے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشد
View more
Sun, 16 May 2021 10:51:28
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت شہید افراد کی تعداد 132 ہوچکی ہے۔
View more
Sat, 15 May 2021 19:36:21
جس طرح ریاست کرناٹک میں اب ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ضلع اُترکنڑا پوری ریاست میں کورونا پوزیٹیو معاملات میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، اُسی طرح بھٹکل میں بھی کورونا کے معاملات میں تشویش کی حد تک اضافہ دیکھا جارہاہے۔
View more
Sat, 15 May 2021 19:10:04
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری کے ایچ عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں دہلی میں کوویڈ وبائی مرض سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے انڈین یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سے دہلی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شری نیواس بیمار کوویڈ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل تھے، یہاں تک کہ غیر ملکی سفارتی اہلک
View more
Sat, 15 May 2021 18:42:42
کورونا کی دوسری لہر جب ساری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے رہی تھی تو ضلع شمالی کینرا پوزیٹیو معاملات میں گزشتہ لہر کے دوران سب سے آخری پوزیشن پر تھا۔ لیکن پچھلے دو تین دنوں سے بڑھتے ہوئے پوزیٹیو اورایکٹیو معاملات کی وجہ سے اب یہ ضلع ریاست میں سب سے اوپری درجہ میں پہنچ گیا ہے۔ بس ذرا سا اطمینان اس بات سے ہوسکتا ہے کہ یہ ضلع نمبر ایک پوزیشن سے ہٹ کر اب چوتھے مقام پر آگیا ہے، لیکن یہ کوئی اچھی علامت نہ
View more
Sat, 15 May 2021 15:26:28
'ٹاوکٹے' طوفان جس کے تعلق سے محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دی تھی کہ یہ طوفان سنیچر کو کرناٹکا اور مہاراشٹرا کے ساحلوں سے ٹکرارہا ہے، اس اعلان کے عین مطابق آج سنیچر صبح سے بھٹکل سمیت اُترکنڑا اور پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں طوفانی ہواوں کےساتھ بارش جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں درختوں کے گرنے سمیت کئی مکانوں کی چھتیں اُڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس طوفان نے بھٹکل میں
View more
Fri, 14 May 2021 23:15:40
ساحلی کرناٹکا کی طرف بڑھتے 'ٹاوکٹے' طوفان کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 16مئی تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھیروں اور عوام الناس کو دریا، سمندراورنشیبی و ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy