Wed, 12 May 2021 23:02:10
بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں کورونا لاک ڈاون کے چلتے کل جمعرات کو عید الفطر منائی جائے گی، جس کی وجہ سے عید گاہ یا مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے، اسی طرح لوگوں کو گھروں سے باہر نکل کر عید کی خوشیاں منانے سمیت دوست احباب اور رشتہ داروں کے گھروں میں جانےپر بھی پابندی عائد ہے۔
View more
Wed, 12 May 2021 18:11:56
بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے ذمہ داران میں تشویش پائی جارہی ہے۔ آج بدھ کو ایک ہی دن بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے 81 معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا کی دوسری لہر میں بھٹکل میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد بڑھ کر 681 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 303 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 373 معاملات ایکٹیو ہیں۔
View more
Wed, 12 May 2021 17:52:42
عید الفطر جتنی خاموشی سے اس دفعہ آرہی ہے اتنی چپکے سے تو شاید کبھی نہ آئی ہوگی۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سال گزشتہ بھی ایسے ہی حالات تھے۔ یہ بات بالکل صحیح بھی ہے۔ گزشتہ سال بھی اِن دنوں کورونا کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن تھا اور اس وقت بھی عید کے ایام اسی طرح خاموشی سے گزرے تھے۔ لیکن اُس وقت سب نے یہ سوچا تھا کہ یہ استثنائی صورت حال اس سال ہے، پھر کبھی ایسا نہیں ہوگا۔ لیکن سب کے انداز
View more
Wed, 12 May 2021 17:48:07
جس طرح کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے اس سے یہ امید بنی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خاتمہ جلد ہو جائے گا لیکن وبائی بیماریوں کے ماہر شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ابھی کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیس کم ہوتے نظر آ رہے ہوں لیکن دوسری لہر کا خاتمہ ہونے میں ابھی کچھ ماہ لگیں گے۔ شاہد جمیل کے مطابق جولائی کےآخر تک کورونا کی دوسری لہر کاخاتمہ ہو گا۔
View more
Wed, 12 May 2021 17:43:27
سب سے پہلے ارض مقدس کی تازہ خبر ملاحظہ فرمائیں ،جہاں گزشتہ جمعہ کے روز یعنی 2 مئی 2021 سے اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے کشتوں کے پشتے لگا رکھے ہیں اور قبلہ اول کے درو دیوار روزہ دار اور نہتے فلسطینیوں کے لہو سے لالہ زار بنے ہوئے ہیں۔ جس وقت یہ تحریر آپ کے ہاتھوں میں ہے ابھی بھی نمرود کی الاد یہودیوں نے مسلمانوں کی خوں آشامی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ۔
View more
Wed, 12 May 2021 17:28:24
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی جانے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
View more
Wed, 12 May 2021 16:54:48
بھٹکل اور کمٹہ سمیت پڑوسی ضلع اُڈپی، دکشن کنڑا اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں آج بدھ کو رمضان کے تیس روزے مکمل ہوگئے جس کے ساتھ ہی کل جمعرات کو ان علاقوں میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ جبکہ ملک کے دوسرے حصوں میں آج 29 روزے مکمل ہورہے ہیں اوراگر آج شام کو چاند نظر آتا ہے تو ملک کے دیگر حصوں میں بھی کل جمعرات کوہی عیدالفطر منائی جائے گی۔
View more
Wed, 12 May 2021 16:34:34
پورے ملک کی طرح ریاست میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے ۔ عوام آکسیجن، اسپتال میں بستر اور دوائیوں کی کمی سے تڑپ رہے ہیں۔ لیکن ریاستی حکومت کو الیکشن اور ذات پات کی تفصیلات کی فکر لاحق ہوگئی ہے تاکہ آئندہ انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کی جائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy