Wed, 23 Jun 2021 22:41:53
مرکز کی مودی حکومت انگریزوں کی حکومت سے زیادہ ظالم و جابر ہے۔ یہ حکومت کسان ومزدور مخالف ہے اور کسانوں کو سرمایہ داروں کا غلام بناکر انہیں برباد کر دینا چاہتی ہے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 19:04:40
دو دن پہلے شہر میں لاک ڈاون کے اوقات میں کمی کرنے کے بعد سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کا ہجوم لگ گیا تھا۔ اس پر قابو پانے کے لئے پولیس کے افسران نے کلاک ٹاور کے پاس اچانک چیکنگ شروع کردی اور غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والوں کے خلاف معاملات درج کرلیے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 12:53:29
یوپی کے کئی اضلاع میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ میں بھی لگاتار بارش ہو رہی ہے اور یوپی کے 16 اضلاع سیلاب کے خطرے سے دو چار ہیں۔ شارداد، گھاگھرا اور راپتی جیسی ندیاں اپھان پر ہیں اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 12:50:09
بہار پولیس سب آرڈینیٹ سروسز کمیشن (بی پی ایس ایس سی) کے پولیس سب انسپکٹر، سارجنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (سیدھی بھرتی) کے امتحان میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 11 مسلم خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے۔ خواتین کے علاوہ 44 مسلم مرد امیدوار بھی بطور داروغہ اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان تمام امیدواروں نے حج بھون پٹنہ سے کوچنگ حاصل کی تھی۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 12:44:15
ملک بھر میں 21 جون کو ریکارڈ تعداد میں ٹیکے لگائے جانے کے حکومت کے دعووں کی پول کھلنے لگی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ٹیکوں کی جمع خوری کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہو سکتا ہے کہ میڈیسن کا نوبل انعام مودی حکومت کو دیا جائے!‘
View more
Wed, 23 Jun 2021 12:15:31
ریاست کرناٹک کی بنگلورو کی ایک عدالت نے 10 سال قبل ٹیلی ویژن انٹرویو میں نندی انفراسٹرکچر کوریڈور انٹرپرائزز (نائس لمیٹڈ) کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو کمپنی کو 2 کروڑ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 11:55:26
کووڈ۔19 کا پھیلاؤ کم ہونے کے سبب مزید 4 اضلاع میں حکومت نے اَن لاک کی رعایتیں دی ہیں، یہاں کووڈ پازیٹیو معاملات کی شرح 5 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ دکشن کنڑا، ہاسن، داونگیرے اور چامراج نگر میں صبح 6 بجے تا دوپہر 1 بجے تک ضروری اشیا کی خریداری کے لئے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 11:30:09
کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن قانون ساز کونسل پریم چندر مشرا نے کہا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکا آنکھ کی جانچ کیلئے دہلی جانا بہانا لگتاہے ، در اصل وہ مرکزی کابینہ میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کو اب تک جگہ دینے سے کترا رہے وزیراعظم نریندر مودی کو ” آنکھ دکھانے“ گئے ہیں۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 11:25:17
کورونا سے بحران سے ہر کوئی پریشان ہے، اور اس درمیان پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے لگاتار اضافہ کی وجہ سے مہنگائی بھی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک طرف کورونا انفیکشن کئی خاندانوں کے لیے موت کا پیغام بن کر سامنے آیا تو دوسری طرف ملازمتوں کے جانے اور کاروبار ٹھپ پڑنے سے بھی لوگوں کی زندگی کے سامنے بڑا بحران پیدا ہو گیا۔ ان سب کے باوجود مرکز کی مودی حکومت کے پاس انکم ٹیکس کے ذریعہ پہنچنے والے پیس
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy