Mon, 28 Jun 2021 23:45:05
اتر پردیش میں گنگا کنارے دفن اور بہتی ہوئی لاشوں کو دیکھ کر اپوزیشن پارٹی لیڈران نے حکمراں بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی کم تعداد پیش کر رہی ہے۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:42:18
کانگریس نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کورونا متاثرین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، لیکن مرکزی حکومت اس وبا کو ’قدرتی آفت‘ قرار دینے سے بچ رہی ہے۔ حکومت کو اسے ایک قدرتی آفت اعلان کر کے ہر ایک کورونا سے مرنے وال
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:37:46
ہندوستان میں آفیشیل طور پر کورونا وائرس کے سبب 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد اموات درج کی گئی ہیں۔ حالانکہ اپنے چاہنے والوں سے محروم ہونے والے لوگوں، ماہرین صحت اور ماہر شماریات کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی نمبر سے بہت کم ہے۔ یہ جانکاری وال اسٹریٹ جرنل نے دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہر شماریات کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں سے متعلق 3 لاکھ 90 ہزار کا سرکاری ڈاٹا کورونا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:34:51
ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کے انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:32:39
دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب گورجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:29:34
اتر پردیش کے غازی آباد میں بدمعاشوں کے حوصلے کافی بلند ہیں جس کی وجہ سے لگاتار جرائم کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ غازی آباد کے لونی تھانہ حلقہ کا ہے جہاں ٹولی محلے میں گھر میں گھس کر بدمعاشوں نے ایک کنبہ کے 4 لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:26:03
جیسا کہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، کورونا انفیکشن کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ٹی-20 کرکٹ عالمی کپ کو ہندوستان سے یو اے ای (متحدہ عرب امارات) منتقل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:22:48
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج چین کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان امن کے حق میں ہے اور کبھی کسی پر حملہ نہیں کرتا، لیکن اسے کسی کا آنکھ دکھانا منظور نہیں ہے اور اس کی فوج ہر طرح کے چیلنج کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
View more
Mon, 28 Jun 2021 23:16:46
مغربی بنگال میں گورنر اور حکومت کے درمیان جاری رسہ کشی کے درمیان ممتا بنرجی نے گورنر کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدعنوان ہیں اور حوالہ کیس میں ان کا نام آچکا ہے، اس کے باوجود مرکز ی حکومت نے انہیں گورنر بناکر یہاں بھیجا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے کئی گورنر دیکھے ہیں لیکن ان کی طرح کا گورنر بنگال میں نہیں آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy