Tue, 29 Jun 2021 18:46:10
بھٹکل تحصیلدار نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود غریبوں کے لئے مخصوص کیے گئے بی پی ایل راشن کارڈ جن لوگوں نے غیر مجازی طور بنوا رکھے ہیں ایسے فراد فوراً اپنے راشن کارڈ تحصیلدار دفتر میں واقع فوڈ ڈپارٹمنٹ میں واپس لوٹائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 13:08:04
یہاں کلمنڈکور گرام پنچایت کے علاقہ میں حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر سی فوڈ فیکٹری تعمیر کرنے کے منصوبے کے تحت جگہ کا معائنہ کرنے کے لئے وزیر ماہی گیری ایس انگارا اور مقامی ایم ایل اے اوما ناتھ کوٹیان جب پہنچے تو مقامی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ان کا گھیراو کیا۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 13:00:24
پچھلے تین چار دنوں سے پڑوسی تعلقہ ہوناور کے ٹونکا میں نجی بندرگاہ کی تعمیر کا مسئلہ پھر سے اخبارات کی سرخی بنا ہوا ہے جہاں ٹھیکیدار کی طرف سے مجوزہ بندرگاہ سے متعلق سڑک کی تعمیر کے خلاف مقامی افراد اور ماہی گیر سخت احتجاج کررہے ہیں تو وہیں سرکاری طور پر اس کام کو روکنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 12:43:40
ٹوئٹر پر ہندوستان کا غلط نقشہ ظاہر کئے جانے کے تعلق سے یوپی پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں ٹوئٹر انڈیا کے سربراہ منیش مہیشوری کا نام بھی شامل ہے۔ یہ رواں ماہ ٹوئٹر انڈیا کے سربراہ منیش مہیشوری کے خلاف یوپی پولیس نے یہ دوسری ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 12:40:55
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے کورونا وائرس سے متاثر اور ہیلتھ سے متعلق سیکٹر کے لئے پیر کے روز اعلان کردہ معاشی پیکیج کو ڈھکوسلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر خزانہ کے ’معاشی پیکیج‘ کو کوئی بھی کنبہ اپنے رہنے، کھانے، دوا، بچے کی اسکول فیس پر خرچ نہیں کرسکتا، یہ پیکیج نہیں، ایک اور ڈھ
View more
Tue, 29 Jun 2021 11:47:16
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈورنلی گاؤں میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے قرض کی ادائیگی سے پریشان ہوکر اپنے خاندن سمیت گاؤں کے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 11:22:44
سابق ریاستی وزیر کانگریس رکن اسمبلی یوٹی قادر نے منگلورو میں دئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی والوں کو اب پتہ چل چکا ہے کہ ریاست میں دوبارہ اب کانگریس اقتدار پر آنے والی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کیمپ میں بھی اس وقت کانگریس کے اگلے وزیر اعلیٰ کے مسئلہ پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس پارٹی ریاست میں اس وقت پوری طرح متحد ہے۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 11:07:29
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 99 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی۔ منگل کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 29 Jun 2021 11:00:59
سپریم کورٹ نے پیر کے روزگزشتہ سال کے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بعد غیر امداد یافتہ پرائیوٹ اسکولوں کے طلباء سے سالانہ اورڈیولپمنٹ فیس وصول کرنے کی اجازت دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اے ایم خانویلکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کی دہلی حکومت کی دلیل پر سماعت کرتے ہوئے کہا ’’ ہم آپ کو اسٹے دینے کے خواہش من
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy