Mon, 30 Aug 2021 11:36:16
ہریانہ کے کرنال میں کسانوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے دوسرےدن نوح میں کسان تنظیموں کی مہا پنچایت میں شدید غم وغصے کااظہار کیاگیا۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 11:28:59
کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر)کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری ہونے والے پہلے ڈیجیٹل پوسٹر میں نہ ڈالنے پر تنقید کی اورکہاہے کہ ایسانہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے آئی سی ایچ آر کے ممبر سیکرٹری پر نفرت اور تعصب کا شکار ہونے کا الزام لگایا ۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 11:26:07
سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ایک اہم تبصرہ کیاہے اورکہاہے کہ کسی شخص کو ملک میں کہیں بھی آزادانہ طور پر رہنے یا گھومنے کے اپنے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 11:20:40
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اگر ہندوستانی شہریوں کو دنیا میں کہیں بھی کوئی پریشانی ہوتی ، تو ہندوستان نے آگے بڑھ کر ان کی مدد کی ہے۔ اس میں انہوں نے کرونا دور اور افغانستان کی مثال بھی دی۔اسی تناظر میں کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیر اعظم کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 11:10:49
کیرالہ میں کورونا سے لوگوں کو کوئی راحت نہیں مل رہی ہے اور گزشتہ روز اتوار کو کورونا کے 29836 نئے معاملے درج کئے گئے اور 75 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے گزشتہ شام جاری ایک بلیٹن میں کہا کہ تقریباً 22088 لوگ آج کورونا سے ٹھیک ہوگئے اور 75 لوگوں کی موت ہونے کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20541 ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 11:07:44
روہت چمولی نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا کے آٹگون بیار تُوشزیا کو 3۔2 سے ہراکر 2021 اے ایس بی سی ایشیائی جونیئر باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کو پہلا سونے کا تمغہ دلایا۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 11:03:54
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مغربی بنگال الیکشن کے بعد تشدد معاملے میں گیارہ الگ الگ معاملات درج کرنے کے ٹھیک اگلے ہی دن دس مزید معاملے درج کئے اور دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 00:04:57
کورونا وبا کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے تجارتی بین الاقوامی پروازوں کی نقل و حمل پر پابندی کو 30 ستمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy