Sun, 05 Sep 2021 18:25:58
مرکزی حکومت نے کیرالہ میں نیپا وائرس کی وجہ سے ایک نوعمر لڑکے کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی ایک ٹیم کیرالہ روانہ کی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:22:22
زرعی قوانین کے خلاف سمیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر مظفرنگر کے جی آئی سی میدان پر کسانوں کی عظیم الشان مہاپنچایت میں ملک بھر سے لاکھوں کسانوں نے شرکت کی۔ اتنی بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے تھے کہ راستوں پر بھی پاوں رکھنے کے لئے جگہ نہیں بچی تھی۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:12:09
بنٹوال ٹاون کے بریکاڈو علاقے میں لال پتھر نکالے گئے گڈھے میں جمع برساتی پانی کے اندر گرنے سے 12 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:10:02
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوا پرکاش راجو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منڈگوڈ کے تعلقہ کے ملگی میں امسال 16 کو نقلی سونا فروخت کرکے 22.50 لاکھ روپے کا دھوکہ دینے والے 6 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:07:44
موگٹا گرام پنچایت کے کنکنی علاقے میں اپنے گھر سے ایک دوسرے قریبی گھر کی طرف جانے کے لئے نالے پر گزرنے والا بچہ پیر پھسلنے کی وجہ سے پانی میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:04:52
سپریم کورٹ کالجیم نے کرناٹکا ہائی کورٹ جج کے بطور تقرر کے لئے تیسری مرتبہ بھٹکل کے ایڈوکیٹ ناگیندرا نائک کی سفارش کی ہے ۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 13:48:00
دوستی اور محبت کا ڈرامہ رچنے کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر ایک نابالغ طالبہ کی عصمت دری کرکے فرار ہونے کا معاملہ مرڈیشور میں پیش آیا ہے۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں اس تعلق سے پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس نے ملزم ماستپّا انپّا نائک (29) کی تلاش شروع کردی ہے۔ ملزم کا تعلق مرڈیشور کے ہیرے دومی سے ہے وہ مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 13:31:08
طالبان کے افغانستان میں اقتدار حاصل کر لینے کے بعد بہتر مستقبل کے لئے دوسرے ممالک پہنچنے والے ہزاروں افغان پناہ گزینوں کی مشکلات ختم نہیں ہو رہی ہیں، کیونکہ دوسرے ممالک میں ان کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، امریکہ نے کہا ہے کہ جنرمنی میں رامسٹین بیس پر 30 ہزار افغان پنان گزینوں میں سے 200 کو ’ریڈ مارک‘ کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 13:22:43
ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کرشنا ناگر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ دلا دیا ہے۔ کرشنا ناگر نے اتوار کے روز بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز (ایس ایچ-6) مقاملہ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو من کائی کو ہراکر گولڈ جیتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy