Sun, 05 Sep 2021 12:06:33
ریاستی حکومت نے جمعہ کے دن ہائی کورٹ میں بتایا کہ بیدر کی شاہین ایجوکیشن سوسائٹی کی ایک اسکول میں سی اے اے کے خلاف ایک ڈرامہ میں حصہ لینے والے بچوں سے جن پولیس والوں نے پوچھ تاچھ کی تھی، ان کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 12:02:43
صدر رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو ہلاکت خیز کورونا وبا کے دوران اساتذہ کے کام کرنے کے انداز میں تبدیلی پر زور دیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اساتذہ نے تعلیم کے آن لائن میڈیم کے ہر چیلنج کو قبول کیا اور اسٹوڈنٹس کی مدد کی اور بلاتعطل تعلیم کیلئے مضبوط اقدامات اٹھائے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 11:28:46
بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) گورو گپتا نے کہا کہ ممکنہ تیسری لہر کی روک تھام کے لئے زیادہ بھیڑ جمع ہو نے والے مقا مات جیسے کمر شیل کامپلکس،شاپنگ مال،مارکیٹ اور تجارتی مراکز کے ملاز مین کو لاز می طور پر ویکسین لینا ہوگا۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 11:22:32
کورونا وباء کی وجہ سے مختلف شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح کا ایک اور معاملہ یہ ہوا ہے کہ اس مرتبہ ریاست میں داخلوں میں ایک لاکھ تک کی کمی ہوئی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 11:17:56
سنیچر کو بھی نئی حکومت کے خدوخال پر متفق ہونے میں ناکامی کے بعد طالبان نے افغانستان میں حکومت سازی کو آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردیا ہے۔اس کی اطلاع ان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہیں جس میں دیگر فریق بھی شامل ہوں اور جو اقوام عالم کیلئے قابل قبول ہو۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 11:14:34
اتر پردیش ابھی کورونا کی مار سے ابھر بھی نہیں پایا ہے کہ وائرل بخار، ڈینگو، انسفلائٹس اور ٹائیفائڈ جیسی مہلک بیماریوں نے نہ صرف دستک دے دی ہےبلکہ ریاست پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی ہیں اور ایک بار پھر یوگی سرکار بے بس نظر آرہی ہے۔حالات اتنے ابتر ہوچکے ہیں کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر اموات بڑھ کر 115؍ سے تجاوز کر گئی ہیں ۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 11:11:58
اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایک نیوز چینل کے پری۔پول سروے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے حق میں کیا گیا سروے ہوا ہوائی اور گمراہ کن ہے جس سے لوگ گمراہ نہیں ہونگے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 11:08:10
ہندوستانی بیڈمنٹن پیرا کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل یتی راج ٹوکیو پیرالمپکس کے فائنل مقابلہ میں فرانس کے پیرا کھلاڑی لوکاس مزور سے ہار گئے اور انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 00:33:20
سنٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ایک عدالت میں دلیل دی ہے کہ 2013 کے ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کیس میں پانچ ملزمان کے خلاف لوگوں کے ایک طبقے میں دہشت پیدا کرنے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy