Wed, 11 Sep 2024 19:53:52
معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی اور مولانا عمر گوتم سمیت 12/ افراد کو این آئی اے ، اے ٹی ایس عدالت نے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے معاملات میں قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دیگر چار لوگوں کو دس دس سال کی سزا سنائی ہے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 19:29:12
عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 19:18:27
منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 19:09:06
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 18:28:50
آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اور تقریباً ایک لاکھ 96 ہزار ہیکٹر اراضی کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ اس قدرتی آفت نے باغات کو بھی شدید متاثر کیا ہے، جس سے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 18:21:25
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور اس کی تیاریوں کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران، الیکشن کمیشن نے عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ اور سیکورٹی افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 18:07:22
’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے تشکیل دی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی اب تک چار میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ جے پی سی کے اراکین وقف اداروں اور معروف مسلم شخصیات سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 17:30:35
منی پور میں گزشتہ سال 3 مئی سے جاری ہنگامہ آرائی کا سلسلہ ابھی تک ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ تازہ تشدد کی وارداتوں نے ایک بار پھر منی پور کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکومت نے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سی آر پی ایف کے مزید 2 ہزار جوان تعینات کر دیے ہیں۔
View more