Sat, 14 Sep 2024 17:28:04
گجرات کے دہیگام میں گنیش وسرجن کے دوران 10 افراد دریا میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے پانچ لاشیں نکال لی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 17:22:18
ملک کی راجدھانی دہلی میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی بھر جانے سے جمعہ کو شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق، پانی جمع ہونے کی وجہ سے دھولا کوان سے مہیپال پور کی طرف جانے والی این ایچ-48 پر ٹریفک میں رکاوٹیں دیکھی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 12:24:40
شہر کے امبیڈکر سرکل پر ایک ذہنی مریض نے اے ٹی ایم کا سائرن توڑ ڈالا جس کے بعد اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ اندر سے لاک ہو جانے کی وجہ سے وہ شخص بوتھ کے اندر تقریباً دو گھنٹے تک پھنس کر رہ گیا ۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 12:20:49
آزادی، مساوات اور بھائی چارگی جیسے جمہوری اقدار فروغ دینے کے مقصد سے کرناٹکا حکومت کی طرف سے 15 ستمبر کو یوم جمہوریت کے حوالے سے عوام کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے لمبی انسانی زنجیر تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 07:36:22
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بالآخر ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی اور وہ 156 دنوں بعد جمعہ کی شام کو تہاڑ جیل سے باہر آگئے
View more
Sat, 14 Sep 2024 00:48:55
مرڈیشور کے سیاحتی مرکز پر جسم فروشی اور جوئے بازی کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف چھاپہ ماری کے بعد مرڈیشور پولیس تھانے کے سب انسپکٹر منجو ناتھ کو معطل کرکے ضلع ایس پی (کاروار) کے دفتر میں بھیجا گیا تھا، مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس پی ایس آئی کو مرڈیشور کے قریب ہی واقع ہوناور پولس تھانہ میں سب انسپکٹر کے منصب پر تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ ہوناور میں ڈیوٹی انجام دے رہے پی ایس آئی مہانتیش
View more
Sat, 14 Sep 2024 00:44:43
شہر کے بجپے علاقے میں واقع ایک مکان کے باہر نظر آنے والے سانپ کو غیر زہریلا سمجھنے اور اسے پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص نے اپنی جان گنوائی جس کی شناخت رامچندرا پجاری (55 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 00:29:50
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 15 ستمبر کو جو بین الاقوامی یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے ، اس حوالے سے بھٹکل تعلقہ میں 33 کلو میٹر لمبی انسانی زنجیر بنائی جائے گی ۔ انہوں نے عوام الناس سے اس زنجیر میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔
View more
Fri, 13 Sep 2024 20:04:50
ریاستی حق اطلاعات اور سوشیل ایکٹیویسٹ فورم کے ضلع صدر شنکر نائک نے کاروار ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار دفتر میں گزشتہ دس برسوں سے بعض ملازمین کا تبادلہ نہیں ہوا ہے اور اسی وجہ سے یہاں بدعنوانی کا بازار گرم ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy