Sat, 25 Dec 2021 20:43:11
اپنے مطالبات کو لے کر دہلی میں گیسٹ ٹیچرس ایک بار پھر سڑکوں پر ہیں۔ اس مرتبہ ناراض گیسٹ ٹیچرس نے دہلی کے وزیر تعلیم اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائش کا گھیراؤ کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر گیسٹ ٹیچرس کا زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ یہ سبھی مستقل ملازمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 20:40:47
ہندوستان میں کورونا کے نئے ویریئنٹ ’اومیکرون‘ کو لے کر لوگ دہشت میں ہیں، اور کیسز کی تعداد بڑھنے پر کئی ریاستوں میں بندشیں بھی لگائی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 12:57:05
ویسٹرن سیکٹر میں ٹریننگ سارٹی کے دوران فضائیہ کا مگ-21 جنگجو طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جمعہ کے روز پیش آئے اس حادثہ میں پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، فضائیہ نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 12:53:55
ہریدوار دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر کی ویڈیوز وائرل ہونے اور ملک و دنیا میں اس کی تنقید و مذمت کے درمیان ہی سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا از خود نوٹس لے کر کارروائی کرے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 12:50:43
محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں جمعہ کو 180 نئے معاملے درج کیے گئے جو گزشتہ 6 مہینوں میں سب سے زیادہ ہیں۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 12:48:25
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 12:46:31
ہندوستان میں کورونا ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے جواہر نوودے ودیالے میں کورونا دھماکہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق اسکول کے 19 طلبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 12:42:51
اومیکرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے کرسمس پر اس بار میرٹھ کے چرچ میں بغیر ماسک لوگوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ میرٹھ کی عیسائی کمیونٹی نے سال کے اپنے سب سے بڑے تہوار کرسمس کو عام طریقے سے منانا طے کیا ہے۔ چرچ میں جمع ہونے والی بھیڑ کے سبب انفیکشن نہ پھیلے، اس لیے ماسک کا ضابطہ نافذ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Dec 2021 11:23:24
بین الاقوامی سطح پر ہفتے کے اختتام پر خام تیل میں تیزی کے باوجود آج مسلسل 51ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں گزشتہ 2 دسمبر کو ویٹ میں کمی کرنے کے سبب پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy