Fri, 24 Dec 2021 19:11:40
مدھیہ پردیش بار کونسل نے ہندوستان کے چیف جسٹس این وی رمنا سے گزارش کی ہے کہ ریاست میں ضلع عدالتوں کے منصف حضرات کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے، کیونکہ وکلا کی شکایت ہے کہ ان میں سے بعض منصف معاملوں کی سماعت کے دوران بھی موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتے ہیں اور نظام الاقات پر عمل نہیں کرتے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:08:56
الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا پر زور دیا کہ وہ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر اگلے سال ہونے والے اتر پردیش کے انتخابات میں تاخیر پر غور کریں۔ عدالت نے لوگوں کو مفت کوویڈ 19 ویکسین کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:05:09
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی دہشت کے درمیان یوگی حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے 25 دسمبر سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ شادیوں کی تقریبات میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ صرف 200 لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلیٰ سطحی ٹیم-09 کے لئے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 19:02:28
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی و کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ایودھیا میں رام نام کی لوٹ مچی ہوئی ہے۔ لیڈران سے لے کر افسران تک زمین کی بدعنوانی میں پھنستے جا رہے ہیں۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 18:57:59
اتر پردیش کے ضلع ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر کے احاطے کے نزدیک کچھ سیاسی لیڈروں، افسران اور ان کے رشتہ داروں کے ذریعہ سستی قیمتوں پر زمین خریدنے کے معاملے میں ریاستی حکومت نے جمعرات کو جانچ شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 18:55:21
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر دورضلع جھالو کاٹی میں دریائے سوگندھا میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
View more
Fri, 24 Dec 2021 18:52:25
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے 1200 کروڑ روپے تک کے قرضوں کے تصفیہ کے لیے موجودہ قرض معافی اسکیم کے تحت 1200 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 21:52:50
این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی لیڈران ملک بھر میں مندروں کی زمینیں ہڑپ رہے ہیں اور وہ ایودھیا کے بعد مہاراشٹر میں اسی طرح کا کام کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 21:49:43
ملک میں کورونا وبا کے معاملات میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سات ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ روز سے زیادہ ہیں جہاں منگل کو نئے کیسز کی تعداد 6,317 تھی، وہیں بدھ نصف شب تک ان کی تعداد 7,495 درج کی گئی۔ دریں اثنا، ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 0.23 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 70 لاکھ 17 ہزار 671 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy