Thu, 23 Dec 2021 21:35:39
اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں اب لوک جن شکتی پارٹی کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔ چراغ پاسوان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی ایل جے پی اتر پردیش میں سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 21:32:51
دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو 5 جی ٹیلی کام ٹیکنالوجی معاملے میں فلم اداکارہ جوہی چاؤلہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا،
View more
Thu, 23 Dec 2021 21:28:42
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اس رپورٹ کے خلاف 29 دسمبر کو خاموش احتجاج کرے گی۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 21:25:16
مہاراشٹر حکومت نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ٹیکے کی دونوں خوراک نہ لینے والوں کو لوکل ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکی اجازت دینے سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 21:19:08
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کمل ناتھ نے ریاستی انتخابی کمیشن پر ریاست میں پنچایت انتخاب میں دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) کے لیے ریزرویشن کو لے کر الگ الگ طرح کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں برسراقتدار بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 21:15:07
کانگریس پارٹی نے بی جے پی لیڈروں پر ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر کے چندے میں ہر پھیر کرنے اور مندر کے آس پاس کی زمین خرید میں گھوٹالہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 18:18:58
ایک طرف ملک کے مختلف علاقوں میں اقلیتوں پر حملوں کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے تو وہیں کرناٹک میں گرجاگھروں میں حملوں اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔ توڑ پھوڑ کی تازہ واردات بنگلور سے قریب 65 کلو میٹر دور جنوبی کرناٹک کے چکبالاپور میں جمعرات صبح پیش آئی ہے۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 13:27:40
سائبر کرائم پولیس کے پاس ایک شخص نے شکایت درج کروائی ہے جس کے مطابق " فلپ کارٹ ریکروٹمنٹ پارٹم جاب" نامی لنک سے اس کو جزوی کام دینے کے نام پر 1.34 لاکھ کا دھوکہ دیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 13:25:38
منگلورو بندر علاقے میں ایک ماہی گیر پر موبائل چوری کے الزام لگاتے ہوئے اسے کرین سے الٹا لٹکانے اور ٹارچر کرنے کے الزام میں پولیس نے 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy