Sun, 26 Dec 2021 12:46:35
کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دنیا بھر میں کمرشل ایئرلائنز کی کمپنیوں نے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی ہیں جس نے کروڑوں افراد کے لیے کرسمس کی خوشیوں کو ماند کر دیا ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 12:27:23
مہاراشٹر میں اومیکرون کے 100سے زائد معاملے سامنے آچکے ہیں، اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ریاست میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیاگیا ہے۔ یہاں رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک پابندی رہے گی، صرف ضروری خدمات ہی جاری رہیں گی، اس کے علاوہ حکومت نے کورونا کو لے کر نئی گائیڈ لائن بھی جاری کردی ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 12:22:43
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم ا ے سلام نے کہا کہ ملک میں سیاسی مقدمات کے تعلق سے میڈیا کا خلاصہ مرکزی حکومت کے ذریعہ حزب اختلاف کی جماعتوں اور حکومت کے ناقدین کے خلاف تفتیشی ایجنسیوں کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کو بیان کرتا ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 12:18:24
اتر پردیش کے مراد آباد میں ’نیو سائی جوس سینٹر‘ نامی دکان کو دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل نے بند کر ادیا۔ اس دکان کوایک مسلم شخص ماجھولا علاقےمیں گزشتہ 15 سال سے چلا رہےہیں۔ دائیں بازو کی تنظیموں کےلوگ جمعرات کو دکان میں گھس گئے اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔ انہیں اس دکان کےنام کولے کر اعتراض تھا۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 12:14:46
بین الاقوامی سطح پر ہفتہ کے آخر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 52 ویں دن ملک میں مستحکم رہیں۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 12:11:51
ہندوستان میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اومیکرون کے معاملوں کی مجموعی تعداد 422 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اور دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ بالترتیب 108 اور 79 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ دریں اثنا، اومیکرون کے 422 مریضوں میں سے 130 مریض شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 12:09:25
طالبان نے قطر اور ترکی کے ساتھ کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں ہوائی اڈوں کا مشترکہ انتظام کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:35:54
گزشتہ دنوں ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں ہندوتوا وادی لیڈروں کی دھرم سنسد میں مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کئے جانے کے معاملے پر عالمی میڈیا نے سخت نوٹس لیا ہے۔ مختلف اخبارات اور ویب سائٹس نے نہ صرف اس خبر کونمایاں طور پر جگہ دی ہے بلکہ اس پر تنقید بھی کی ہے۔ اس میں مغرب سے لے کر ایشیا تک کے میڈیا ہاؤس شامل ہیں۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 11:24:29
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم سے خطاب سے اعلان کیا کہ ملک میں 15 سے 20 سال تک کے عمر کے افراد کی ٹیکہ کاری 3 جنوری 2022 سے شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنوری کے مہینے میں ہی طبی اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکرز اور معمر افراد کے لئے کورونا کی احتیاطی خوراک فراہم کئے جانے کا بھی اعلان کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy