Sun, 26 Dec 2021 22:28:38
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ کسان تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، اگر وقت پر کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے تو تحریک پھر سے شروع ہو سکتی ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 20:30:17
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے زرعی قوانین کو دوبارہ لانے کے اشارے پر وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ کو غلط طریقے سے پیش کر کے غلط سمت تیار کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 20:23:33
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے ریاستی حکومت کی طرف سے پنچایت انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ دنوں متعارف کرائے گئے آرڈیننس کو واپس لینے کے فیصلے کے بعد کہا کہ کانگریس کا پہلے دن سے یہی مطالبہ تھا اور امید ہے کہ اب دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ساتھ انصاف ہوگا۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 20:21:51
کانگریس نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ناگالینڈ میں اس مہینے کی شروعات میں ہوئے تشدد پر پارلیمنٹ میں غلط بیان دیا ہے اور ملک کو گمراہ کیا ہے اس لئے جھوٹ بولنے کے لئے انہیں استعفی دے دینا چاہئے اور اس معاملہ کی گوہاٹی ہائی کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہئے۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 20:11:29
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیداری، احتیاط اور نظم و ضبط کی اجتماعی طاقت کے ساتھ کورونا کے نئے قسم اومیکرون کو شکست دیں۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 20:09:11
کانگریس جنرل سکریٹری اور انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں لاکھوں لڑکیاں 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' کے نعرے میں شامل ہو رہی ہیں اور اب وہ ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گی اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں گی۔
View more
Sun, 26 Dec 2021 20:01:32
لکھنو سے رکن پارلیمان و وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ ملک کے دفاعی شعبہ کو کافی تقویت ملی ہے اور اب کوئی بھی ہماری طرف بری نظروں سے نہیں دیکھ سکتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy