Tue, 04 Jan 2022 11:13:58
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ ڈیمڈ فاریسٹ تنازع سے لاکھوں کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس لئے محکمہ جنگلات اور محکمہ محصولات کے درمیان تنازع کو حل کرنے ڈیمڈ فا ریسٹ کا دوبارہ سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 21:46:37
ہندوستان میں اومیکرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 1525 سے بڑھ کر 1700 ہو گئی ہے۔ اب تک 639 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک کی کل 23 ریاستوں میں اومیکرون کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اومیکرون مریضوں کی فہرست میں مہاراشٹر سرفہرست ہے۔ اور دوسرے نمبر پر دہلی۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 21:43:56
مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن تیزی سے لوگوں کو اپنی زدمیں لے رہا ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسیں جنہوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لی ہیں وہ بھی کورونا کے خطرے سے دوچار ہیں۔ کولکاتہ کے این آر ایس اسپتال میں 70 ڈاکٹر اور نرسیں کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 21:41:23
سردی بڑھنے اور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ نے یہ حکم 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کے لیے ویکسی نیشن مہم شروع ہونے سے ایک دن پہلے جاری کیا۔ کلاس IX اور اس سے اوپر کو حکم کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 21:37:35
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان پانچ ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر ٹیکہ کری مہم تیز کرنے کو کہا ہے جہاں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ذرائع نے 3 جنوری کو یہ جانکاری دی۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 19:56:16
حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایک سیکولر، کثیر مذہبی اور کثیر ثقافتی ملک ہے، اسی اصول پر ہمارے ملک کا دستور مرتب ہوا ہے، اسکولوں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اس کا لحاظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے
View more
Mon, 03 Jan 2022 19:29:27
سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، عبداللہ حمدوک نے گزشتہ روز کہا کہ "میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ اس آزاد خیال ملک کی بیٹیوں یا بیٹوں میں سے کسی اور شخص کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔"
View more
Mon, 03 Jan 2022 19:27:27
آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کورونا وائرس کے ٹسٹوں میں تیزی لانے کے لیے حکومتی فنڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ موریسن نے پیر کے روز کہا کہ وفاقی حکومت کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسی شرح سے اخراجات جاری رکھنے کی متحمل نہیں ہو سکتی جس شرح سے اس نے 2020 اور 2021 میں کی تھی۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 19:24:56
مرکزی حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ سے قومی اہلیت و داخلہ ٹسٹ (این ای ای ٹی) پی جی کاؤنسلنگ معاملے کی سماعت میں تیزی لانے کی درخواست کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy