Tue, 04 Jan 2022 21:23:55
پنجاب میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر، پنجاب حکومت نے منگل کی رات سے کرفیو نافذ کیا ہے اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور سنیما ہالوں کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 21:02:00
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سیف الدین سوز نے ایک بیان جاری کر ان لوگوں کی تعریف کی ہے جنھوں نے ہریدوار دھرم سنسد کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 20:59:55
وزیر اعظم نریندر مودی 5 جنوری کو پنجاب آئیں گے اور فیروز پور میں 100 بستروں پر مشتمل پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر سمیت ریاست میں 42750 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے،
View more
Tue, 04 Jan 2022 20:57:36
وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر کی رات سے ہی برف باری شروع ہوگئی اور جب لوگ منگل کی صبح نیند سے اٹھے تو پوری وادی کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 20:55:23
دہلی سے ملحقہ غازی آباد میں عدالت کے حکم پر پولیس نے فلپ کارٹ کے ڈائریکٹر اور ایریا منیجر کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ عرضی گزار کے بھائی نے ای کامرس کی ویب سائٹ ’فلپ کارٹ‘ سے سلفاس خریدا تھا اور اسے کھاکر اپنی جان دے دی۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 20:52:57
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان اس ویرینٹ کی تصدیق کرنے والی پہلی کٹ ’اومی شیور‘ کو منظوری فراہم کی گئی ہے۔ اس کٹ کو ٹاٹا میڈیکل اینڈ ڈائگنوسٹکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے اور اسے ہندوستان کونسل برائے طبی تحقیق (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منظوری فراہم کی گئی ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 20:50:12
اپوزیشن کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر شمال مشرقی ریاست کے دورے کے دوران ان پر گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہ کر کے تریپورہ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 20:45:54
سوشل میڈیا پر زوردار طریقے سے اپنی بات رکھنے والی مشہور مسلم خواتین کی تصویریں اَپ لوڈ کر ان کی نیلامی کرنے والی ایپ بُلی بائی کی اہم ملزمہ اتراکھنڈ کی ایک خاتون ہے۔ اسے ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولیس نے ایک دن قبل ہی اس شاطر خاتون کے نوجوان ساتھی کو بنگلورو سے گرفتار کیا تھا جو انجینئرنگ کا 21 سالہ اسٹوڈنٹ ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:13:44
ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے دستک دے دی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کورونا کا نیا ویری ینٹ اومیکرون ہے۔ کووڈ ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے اروڑہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy