Wed, 05 Jan 2022 11:37:49
ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ۲۲؍ ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے اضافے درج کئے گئے۔اس کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ۴۵؍ ہزار ۵۸۲؍ ہوگئی ہے جبکہ مجموعی متاثرین کی تعداد ۳؍ کروڑ ۴۹؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۸۸۲؍ ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:24:14
کرناٹک میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے ہوۓ کیسوں کے درمیان ریاستی حکومت نے ویک اینڈ کر فیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی بنگلورو کی حدود میں 10و میں اور 12 ویں جماعت کو چھوڑ کر باقی تمام کلاس بند کر نے کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:10:29
بہار میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کے بعد ریاستی حکومت نے نائٹ کرفیو لگانے کے ساتھ کئی طرح کی مزید پابندیوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ریاست میں مندر-مسجد، سنیما ہال، پارک آئندہ حکم تک بند رہیں گے۔ ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گی۔ اس کے علاوہ پری-اسکول اور 1 سے 8ویں تک کے بچوں کے لیے اسکول بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز ہوں گی۔ 9ویں سے 12ویں تک کے طلبا ک
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:05:48
ترنمول کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تریپورہ میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کر کے ہزاروں لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور ریاست کو کووڈ کا برآمد کنندہ بنانے کا الزام لگایا۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:01:51
بہار کے گوپال گنج ضلع واقع میر گنج تھانہ حلقہ میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ الزام ہے کہ مہلوک نے اپنے پڑوسی کے ذریعہ جوٹھن کی شکل میں مٹن پھینکنے کی مخالفت کی تو پڑوسی کو غصہ آ گیا اور اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ اس معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 10:59:05
اتر پردیش کے ایودھیا کو خوبصورت اور دلکش بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان ایودھیا کے کاروباریوں میں نئے ماسٹر پلان کے خلاف زبردست مایوسی ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 10:52:03
ہلاکت خیز کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو نافذ کر دیا ہے لیکن ساتھ میں میٹرو اور بسوں میں مسافروں کی تعداد جو کم کی تھی اسے واپس لے لیا ہے ۔ میٹرو نے اس سلسلہ میں ٹویٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ میٹرو میں اب مسافر سبھی سیٹوں پر بیٹھ کر سفر کر سکتے ہیں لیکن انہیں کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 21:36:58
دہلی میں کورونا کے معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ کے درمیان ریاستی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو (اختتام ہفتہ پر کرفیو) کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ آج ڈی ڈی ایم اے (دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ) کے اجلاس کے دوران حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ دہلی میں ہفتہ اور اتوار کے روز کرفیو نافذ رہے گا۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 21:33:55
ہندوستان میں لگاتار بڑھ رہے کورونا کیسز کے درمیان دہلی کے ایمس میں سبھی ڈاکٹروں کی چھٹیاں فوری اثر سے رد کر دی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy