Tue, 04 Jan 2022 12:02:35
اسرائیل کا ایک ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع الحدث کے نامہ نگار نے فراہم کی ہے۔ نامہ نگار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:00:15
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے الزام لگایا ہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اقلیتوں کو مشتعل کرکے پولرائزیشن کر واتی ہے اور اس بار وہ یہ کام آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ذریعے کر رہی ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:56:39
کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ترقی کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اتراکھنڈ کو ہوا ہے۔ کانگریس کے اتراکھنڈ کے انچارج دیوندر یادو، انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ ہریش راوت، ریاستی صدر گنیش گوڈیال، اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ، سابق وزیر یشپال آریہ اور ریاست کے کئی سینئر لیڈروں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مذکورہ باتیں کہیں۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:53:12
کھنؤمیں ایک آڈٹ کے دوران ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے چیسٹ میں 47710 روپے درج قیمت والی نقلی ہندوستانی کرنسی ملی ہے۔ آر بی آئی کے اسسٹنٹ منیجر ستیہ ویر سنگھ نے نوٹوں کی جانچ کے دوران 454 جعلی نوٹ برآمد ہونے کا معاملہ مہانگر پولیس میں درج کرایا ہے۔ انھوں نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ’’ان نقلی نوٹوں میں 10 روپے کا نوٹ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 50 روپے کے 18 نوٹ، 100 روپے کے 443 نوٹ، 50
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:49:14
ممبئی پولیس نے بُلی بائی ایپ معاملہ میں ایک مشتبہ ملزم کو بنگلورو سے حراست میں لیا ہے۔ ملزم کو ممبئی پولیس پوچھ تاچھ کے لیے ممبئی لے گئی ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:46:35
این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیروانکھیڈے کے تبادلے کی خبرپرردعمل ظاہر کرتے ہوئے این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا ہے کہ سمیروانکھیڈے کو تبدیل کئے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ مناسب ہے لیکن جب تک اس پورے معاملے کا کوئی منطقی نتیجہ نہیں نکلتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:43:44
مہنگائی اور بے روزگاری مستقل بڑھ رہی ہے اور کسی جانب سے ایسا نہیں لگ رہا کہ اس پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے ۔ سب کی نظریں حکومت پر ہے لیکن وہاں سے کوئی ٹھوس قدم اٹھتا نہیں نظر آ رہا اوپر سے وبا نےالگ خوف پھیلایا ہوا ہے۔آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت عوامی مسائل کے معاملے میں بے حس ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:37:09
اقلیتوں خاص کر مسلمانوں اور عیسائیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آج کولار ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔اقلیتی کانگریس کے قائدین اور کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:32:51
مہاراشٹرامیں کوروناکے معاملات زیادہ پائے جانے کی وجہ سے ہمیں بھی خوف بڑھنے لگاہے،بیلگاوی،کلبرگی اور دیگر قریبی مقامات میں مہاراشٹرا سے لوگ زیادہ تعداد میں آیاکرتے ہیں،اس لئے سخت قوانین جاری کرنے کے سوا کوئی دوسراچارہ ہی نہیں ہے۔اس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ کرناہو تو پہلے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ ئ خیال کرنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔یہ بات ریاستی وزیر برائے مالگذاری آر اشوک نے کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy