Wed, 05 Jan 2022 14:28:03
کرناٹک یونین آف در کنگ جرنلسٹ کی 36 ویں ریاستی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ریاستی وزیراعلی بومئی نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں دیہی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ ،بس پاس و دیگر سہولتیں فراہم کرنے کو اہمیت دی جائے گی اور کلیان کر نا ٹک تر قیاتی بورڈ کے لئے نامزدگی کرتے ہوۓ ایک سال کے اندر 3 ہزار کروڑ کا جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے اخبارات کا سرکیولیشن کم رہنے کے باوجودان کی خبر
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:16:50
یوپی میں کورونا کے خطرے کے پیش نظر 10ویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ یوپی کے جن اضلاع میں کورونا کے 1000 ایکٹیو کیسز ہو جائیں گے، وہاں سنیما، جم، اسپا، بینکوئٹ ہال، ریسٹورنٹ 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ ہی خدمات فراہم کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی رات کے کرفیو کے وقت میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ تازہ احکامات کے مطابق
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:14:47
جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین تصادم آرائی میں جیش سے وابستہ 3 ملی ٹنٹ جاں بحق ہوئے ہیں، کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران جیش سے وابستہ غیر ملکی ملی ٹنٹ سمیت 3 ملی ٹینٹ مارے گئے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:12:05
اتر پردیش کے ضلع بلرام پور میں کل دیر رات سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر فیروز پپو کے قتل کے بعد علاقے میں غصہ اور کشیدگی پھیل گئی ہے، موصولہ اطلاع کے مطابق بلرام پور میں تلسی پور پنچایت کے سابق چیئرمین فیروز پپو کا منگل کی دیر رات نامعلوم حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ فیروز تلسی پور نگر پنچایت صدر کہکشاں کے شوہر ہیں۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:10:20
سعودی عرب کے حکام نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:08:39
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:05:39
طالبان نے وضاحت کی ہے کہ افغان حکومت کسی سابق حکمراں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔طالبان نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے دعوؤں کے برعکس ان کے قتل کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:03:23
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے فروری میں تیل کی یومیہ پیداوار میں چارلاکھ بیرل کااضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:58:46
اترپردیش کے ضلع بریلی میں کانگریس کی جانب سے منعقد کی گئی’’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘‘ میراتھن دوڑ میں بھگدڑ مچ جانے سے کئی لڑکیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق منگل کی صبح بشپ منڈل انٹر کالج میں میراتھن دوڑ میں شامل ہونے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لڑکیاں اکٹھا ہوئیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy