Wed, 05 Jan 2022 21:30:38
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گزشتہ ماہ گھنے بادلوں میں پھنسے کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں کسی تکنیکی خرابی یا تخریب کاری کی سازش نہیں تھی۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:28:07
قومی راجدھانی میں کورونا اور اومیکرون کے معاملات میں مسلسل اضافے کے درمیان دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بدھ کے روز کہا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر آ چکی ہے اور دہلی میں یہ پانچویں لہر ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:25:17
کانگریس نے کہا ہے کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں جس سطح پر تخفیف ہوئی ہے اس کے مطابق ملک کے عوام کو راحت دیتے ہوئے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپیے تک کم کرنی چاہیے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:23:01
اترپردیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 23 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد اس سے متاثرین کی تعداد ا بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔ ریاست میں منگل کی دیر رات تک اومیکرون کے 23 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی تھی۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:20:32
ترووننت پورم کے وسط میں واقع مشہور شری پدمنابھ سوامی مندر ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی ملکیت اور زیادہ تر سونے، چاندی و ہیرے کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر مندر ہے، لیکن حال میں ہی اس نے کیرالہ حکومت سے اپنے مالی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک آسان قرض کی مدد مانگی ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:17:41
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے گلوان میں چینی جھنڈے سے متعلق تبصرے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ فوجیوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا بیان بتاکر اس کی سخت تنقید کے ایک دن بعد بدھ کو گلوان میں جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے والی تصویر جاری کرکے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:13:48
بُلی بائی ایپ معاملہ میں ممبئی کی سائبر پولیس نے تیسری گرفتار کی ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بدھ کے روز اتراکھنڈ کے رہائشی مینک راول کو گرفتار کیا ہے۔ راول طالب علم ہے اور اس کی عمر محض 21 سال ہے۔ اس معاملہ میں ممبئی پولیس نے منگل کے روز 19 سالہ لڑکی شویتا کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس سے پہلے 21 سالہ وشال کمار جھا کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:11:40
تقریباً دو سال بعد انتخابی موسم میں پنجاب کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سرحدی ریاست میں موسم اور کسانوں کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:09:10
ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کا اثر اب یونیورسٹیوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔ ملک کا مایہ ناز تعلیمی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی نے اسی کے پیش نظر ’نو ویکسین، نو کیمپس انٹری‘ (ٹیکہ نہیں، تو کیمپس میں داخلہ نہیں) کی ہدایت جاری کی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جامعہ سے وابستہ جن ملازمین نے تاحال ٹیکہ نہیں لگوایا ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy