Thu, 06 Jan 2022 21:16:15
بلی بائی ایپ بنانے والے اہم ملزم کو دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او (انٹیلی جنس فیوزن ان اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز) یونٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:13:33
اتر پردیش کے بعد اتراکھنڈ میں بھی کانگریس نے 15 دنوں کے لیے سبھی بڑی انتخابی ریلیوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ میں کانگریس پارٹی نے قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا انتخابی دورہ بھی رد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:11:45
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بٹھنڈہ ہوائی اڈے پر دیئے گئے ایک مبینہ بیان پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب کا دورہ کر کے پنجاب کے عوام کی توہین کی ہے اور اس سے پوری دنیا میں ’پنجابیت‘ گرد آلود ہوئی ہے اور اسے داغدار کیا گیا ہے،
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:08:45
ہندوستان میں بڑھتے کورونا کیسز کے درمیان تعلیمی اداروں میں کئی طرح کی سختیاں کی گئی ہیں اور احتیاطی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس درمیان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر طارق منصور سمیت 18 افراد کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز پازیٹو برآمد ہوا۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:05:28
اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی اومیکرون کے کیسز ملنے پر اسمبلی انتخاب اور ریلیوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے بعد حکومت ہند اور انتخابی کمیشن سے پوچھا ہے کہ کیا انتخابی ریلیاں ورچوئلی اور ووٹنگ آن لائن ہو سکتی ہیں؟ نینی تال ہائی کورٹ نے 12 جنوری تک اس معاملے میں حکومت سے جواب دینے کو کہا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 19:24:01
کنداپور کے کوٹیشور سے آج جمعرات کو برہما رتھ مرڈیشور پہنچا جس کے استقبال کے لئے کثیر تعداد میں لوگ مرڈیشور کے داخلی گیٹ پر موجود تھے۔ پہلے یہاں پوجا پاٹ کی گئی پھر رتھ کو ولگا منٹپ لے جایا گیا، ریلی کی شکل میں رتھ کو وولگا منٹپ لے جانے کے دوران سینکڑوں لوگ موجود تھے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 19:05:10
مسلم لڑکیوں کے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی طرف سے زعفرانی شال اوڑھنے کا تنازع اڈپی اور چکمگلورو سے ہوتا ہوا اب منگلورو کے آئیکلا میں واقع پومپئی کالج تک پہنچ گیا ہے ۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 19:03:00
سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار کی نے بتایا کہ دو الگ الگ معاملات میں اپنے فرائض ادا کرنے میں کوتاہی کے مرتکب 6 پولیس والوں کو معطل کر دیا گیا ہے جس میں ایک خاتون پولیس سب انسپکٹر بھی شامل ہے ۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 13:04:00
قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ، ممتاز کانگریسی قائد ڈاکٹر ملیکا رجن کھرگے نے کہا ہے کہ پریس و میڈ یا کی آزادی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے اور ہندوستانی پریس ہمیشہ سے جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط ومستحکم کرنے کے لئے اور اس کی حفاظت کرنے کے لئے ایک اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy