Fri, 07 Jan 2022 17:34:01
کورونا کی تیسری لہر یا اومیکرون کے ملک میں بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اب حکومت نے بیرون ہند سے ہندوستان آنے والوں کے لئے سات دنوں کا ہوم کورنٹائن لازمی قرار دیا ہے جو 11 جنوری سے لاگو ہوگا۔
View more
Fri, 07 Jan 2022 17:13:52
سپریم کورٹ نے مرکز کو ایک PIL پر اپنا جواب داخل کرنے کا "آخری موقع" دیا جس میں ریاستی سطح پر اقلیتوں کی شناخت کے لیے رہنما خطوط وضع کرنے کی ہدایت مانگی گئی تھی۔ درخواست کے مطابق 10 ریاستوں میں ہندو اقلیت میں ہیں اور وہ اقلیتوں کے لیے بنائی گئی اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے مزید وقت مانگنے کے بعد مرکز کو 4 ہفتوں
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:35:28
اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی طرف سے شائع کی گئی ووٹر لسٹ کے مطابق ریاست کے جونپور ضلع کے تمام نو اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کی تعداد بڑھ کر 34 لاکھ 80 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ ضلع الیکشن افسر منیش کمار ورما نے بدھ کو شائع ہونے والی انتخابی فہرست کی بنیاد پر بتایا کہ ضلع میں 67 ہزار 11 نئے ووٹر شامل ہوئے ہیں، جب کہ 53 ہزار 370 ووٹروں کے ناموں کو ہٹائے بھی گئے ہیں۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:31:59
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 91 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 148.67 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:30:15
سورت کے سچن انڈسٹریل ایریا میں آج ممکنہ طور پر ایک کیمیکل ٹینکر سے نالے میں بہائے جانے والے کیمیکل کی وجہ سے مشتبہ طور پر زہریلی گیس پھیلنے سے کم از کم چھ مزدوروں کی موت اور 19 دیگر بیمار ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:28:03
خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ہوئے لکھیم پور کھیری تشدد کے دوران بی جے پی کے تین کارکنان کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں 12 کسانوں کو طلب کیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:26:06
جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں ہو رہے اچانک اضافے کے بیچ ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنا ہی اس وبا کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وبا سے گزشتہ دو برسوں سے جوجھ رہے ہیں اور گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔
View more
Thu, 06 Jan 2022 21:24:07
سپریم کورٹ پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے جمعرات کو متفق ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy