Sat, 08 Jan 2022 11:42:14
ریاستی وزیر برائے آبکاری کے گوپالیا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 8جنوری تک ملک بھر میں 15سے18سال کے درمیانی عمر کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 08 Jan 2022 11:32:16
برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آنے والے چند ہفتے قومی صحت کی خدمات کے لیے مشکل ہوں گے۔ جنوبی لندن کے ایک اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے، ساجد جاوید نے کہا کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے "مشکل وقت" ہے اور "سب سے اچھی چیز" لوگ جو کر سکتے ہیں وہ ہے کووڈ بوسٹر کی خوراک۔
View more
Sat, 08 Jan 2022 11:28:46
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کی رفتار اب بے قابو نظر آنے لگی ہے اور ہر دن کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا کے 17335 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی میں انفیکشن کی شرح اب ساڑھے 17 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 08 Jan 2022 11:23:37
پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں ہوئی چوک کی بابت کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تفتیش میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔
View more
Sat, 08 Jan 2022 11:16:49
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے پرمٹ کے بغیر حج کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کردی ہیں -حج انتظامات کو مؤثر بنانے، حج مقامات کا ماحول عبادت کیلئے ساز گار رکھنے، بدنظمی کو روکنے کیلئے مقررہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور ان پر سزاؤں کا چارٹ جاری کردیا ہے-
View more
Sat, 08 Jan 2022 11:14:12
یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈراور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی مشکلات بڑھنے والی ہیں، کیونکہ ریاستی حکومت نے اعظم خان کی ضمانت کو منسوخ کرنے کیلئے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے-
View more
Sat, 08 Jan 2022 11:09:37
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویری ینٹ کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے- تاہم،اومیکرون ویری ینٹ کو ڈیلٹا اسٹرین کے مقابلے کم سنگین بتایا جا رہاہے-
View more
Sat, 08 Jan 2022 11:06:13
سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والے ’بلی بائی‘ (Bulli Bai) ایپ کے معاملے میں آسام سے گرفتار نیرج بشنوئی نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔
View more
Sat, 08 Jan 2022 10:59:33
راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھ رہے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آج رات 10 بجے سے ’ویکینڈ کرفیو‘ (ہفتہ واری کرفیو) شروع ہو گیا ہے۔ یہ کرفیو پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران لوگ صرف ایمرجنسی والے حالات میں ہی باہر نکل سکتے ہیں۔ مثلاً دکانیں، مال اور بازار بند رہیں گے اور صرف ضروری سامان بیچنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ آئیے دیکھیں کہ کیا بند رہے گا اور کیا معمول کے مطابق کھلا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy