Sun, 09 Jan 2022 12:39:23
کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے و یک بنڈ کر فیو کا بنگلورو میں صد فیصد اثر دیکھا گیا ۔روزانہ عموماً مصروف رہنے والے علاقے شیواجی نگر ، سٹی مارکیٹ ، میجسٹک، ملیشورم وغیرہ ویران رہے ۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:31:46
ریاستی حکومت کی جانب سے 15تا18سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسین دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس میں بچے انتہا ئی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ اسکول، کالج،طبی مراکز میں منعقد ویکسی نیشن مہم میں بچوں کے اندر جوش دیکھا گیا اورویکسین لینے کے بعد بچے سیلفی لے کر خوشی منا رہے ہیں۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:29:03
ٹراولس کے نام پر مالکان سے کرایہ پر کاریں حاصل کر کے انہیں دیگر ریاستوں میں فروحت کر رہے 4دھوکہ بازوں کو باگل کنٹے پو لیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے67کاریں ضبط کی ہیں۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:22:26
پھر وہی چھچھوری حرکت، ہندوتوا گروپ کی جانب سے اب بُلی بائی ایپ کے ذریعہ مسلم ماں بیٹیوں کی نیلامی۔ جی ہاں، اس نیلامی میں نوجوان صحافی بھی ہے تو پچاس برس سے زیادہ عمر کی ماں بھی ہے اور تیس پینتیس برس کی سیاسی اور سماجی کارکن بھی ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:19:59
ہندوستان میں ہر دن کے ساتھ کورونا کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں تباہکاری برداشت کرنے والے ملک میں ایک بار جہاں یومیہ کیسز کی تعداد کم ہو کر 5 ہزار کے قریب رہ گئی تھی، وہیں اب ایک دن میں کورونا کے 1.5 لاکھ مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:17:45
جن پارٹیوں نے مجرمانہ مقدمات میں ملوث افراد کو ٹکٹ دیا ہے انہیں اب 48 گھنٹوں کے اندر عوامی طور پر یہ بتانا ہوگا کہ انہوں نے ایسے شخص کو ٹکٹ کیوں دیا اور کیا انہیں کوئی دوسرا امیدوار نہیں ملا جس پر جرم کرنے کا کوئی الزام نہ ہو!
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:15:19
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت کے محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کی طرف سے عوام کو فراہم کئے جانے والے سستے راشن کے پیکٹوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر اور سلوگن وغیرہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:11:45
ممبئی میں کووڈ کی تیسری لہر تقریباً شروع ہو گئی ہے۔ روزانہ ہزاروں معاملے سامنے آ رہے ہیں جو فکر کا موضوع ہیں۔ ایسے میں کووڈ سے بچنے کے لیے جن تین چیزوں پر عمل کرنا پڑتا ہے ان میں سے ایک ہے اپنے ہاتھ سینیٹائز کرنا۔ ایسے میں اب ممبئی فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی نظر سینیٹائزر بنانے والوں پر ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:09:54
کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ ’لڑکی ہوں، لڑسکتی ہوں‘ مہم کو یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد ملک گیر سطح پر لانچ کریں گی۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ یوپی کی خواتین سے تبادلہ خیال کے دوران پوچھے گئے ایک سوال ’کیا پارٹی کی یہ مہم صرف یوپی تک محدود رہے گی؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy