Sun, 09 Jan 2022 12:01:23
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی حکومت بھی کمال ہے۔ ملک میں 34 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ بے روزگاری کی شکار ریاست میں روزگار دینے کی جگہ حکومت سروے کرنے والی ایجنسی پر ہی کارروائی کرنا چاہ رہی ہے۔ یہ بات خود وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 11:58:32
بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ریاستی مفادات کے ایشوز پر حمایت دینے کے آفر کے درمیان ہفتہ کو آر جے ڈی ترجمان مرتیونجے تیواری نے جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور نتیش کے قریبی اوپیندر کشواہا سے ملاقات کی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کی ٹینشن بڑھ گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 11:54:21
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں کہا تھا کہ ’دس مارچ بی جے پی صاف‘ کچھ ایسا ہی بہوجن سماج پارٹی نے بھی کہا ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ 10 مارچ کو اتر پردیش کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 11:50:30
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے فروری 2017 میں اتراکھنڈ کی 70 سیٹوں والی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 56 سیٹیں جیت کر کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔ کانگریس کو 11 سیٹیں ملی تھیں اور دو سیٹیں دوسروں کے کھاتے میں گئیں۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 11:47:16
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ یکم نومبرسے درخواستوں کی وصولیابی کاسلسلہ جاری ہےاور اب تک 53ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں،جبکہ فی الحال حج کے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہوا ہے۔وزیر موصوف نے کل حج 2022کے متعلق ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مطلع کیا ۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 00:23:14
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے تفریحی مقام مری میں ہوئی زبردست برفباری کے دوران راستے میں ہی پھنس کر کم از کم 22 افراد کی موت واقع ہوگئی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق مری میں شدید برفباری اور رش میں پھنس کر 22 افراد کی ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ برفباری میں پھنسے افراد کی آوازیں انتظامیہ تک تو پہنچ گئیں، لیکن انتظامیہ متاثرہ افراد تک نہیں پہنچ سکی جس کے نتیجے میں لوگ 20
View more
Sat, 08 Jan 2022 21:44:18
ہریدوار کے طرز پر اتر پردیش کے کئی اضلاع میں دھرم سنسد منعقد کیے جانے کی خبروں کے درمیان اب اس کے خلاف آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں اور اشتعال انگیز تقریر کرکے مسلمانوں کو مارنے کا حلف دلانے والے سنسد کو آتنکی سنسد قرار دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 08 Jan 2022 21:39:19
ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں 21 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 41 ہزار 986 کیسز درج کئے گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے ایک لاکھ 17 ہزار 100 معاملے درج کئے گئے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy